کراچی کنگز کی ایک اور ہار ،کوئٹہ 23رنز سےفاتح

Spread the love

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کو 23رنز سے ہرا دیا

کراچی کنگز کو ایک اور شکست کا سامنا
Spread the love

کراچی کنگز کی ٹیم  پہلے مرحلے کے آخری میچ میں بھی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے 23 رنز سے شکست کھا گئی

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم نے ایونٹ کے 28ویں میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 166رنز بنائے۔

جیسن رائے نے 82رنز کی اننگز کھیلی۔جیمز وینس29 ، ول سمیڈ10 جبکہ عمراکمل 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

افتخار احمد 21 جبکہ حسن خان 3 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

کراچی کنگز کی جانب سےلوئس گیلوری،عثمان شنواری، میرحمزہ اورعماد وسیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے دیئے گئے 167رنز کے جواب میں کراچی کنگز کی ٹیم 8 وکٹوں کے نقصان پر 143رنز بنا سکی۔

جوئے کلارک 52 جبکہ کپتان بابراعظم 32رنز بنا کر نمایاں بیٹسمین رہے۔شرجیل خان 16 ،عماد وسیم 11رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ کراچی کنگز کا باقی کوئی بھی کھلاڑی ڈبل ہندسہ عبور نہ کر سکا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خرم شہزاد نے 4 ، نسیم شاہ نے 2،محمد عرفان اور آشرقریشی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

میچ کے بہترین کھلاڑی خرم شہزاد ٹھہرے۔

کراچی کنگز کی ٹیم کا ہارنے کا نیا ریکارڈ قائم

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہاتھوں شکست کے بعد 2020 کا پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) ٹورنامنٹ جیتنے والی کراچی کنگز کی ٹیم نے پی ایس ایل کا ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔ کراچی کنگز کی ٹیم اس ٹورنامنٹ کے ایک ایڈیشن میں 9 میچز ہارنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔

کراچی اور لاہور میں ہونے والا پی ایس ایل 7  کراچی کنگز کے لیے ڈراونا خواب ثابت ہوا اور وہ اس ٹورنامنٹ میں صرف ایک میچ ہی جیت سکی جب کہ 9 میچز میں اس کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ، یہ پی ایس ایل کی تاریخ میں کسی بھی ٹیم کا سب سے خراب ریکارڈ ہے۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے پاس تھا جو گزشتہ سال10 میں سے 8میچز میں ناکام ہوئی تھی ۔

کراچی کنگز نے اس سے قبل ایک ایڈیشن میں مسلسل 8 شکستوں کا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا تھا ۔ بابر اعظم کی قیادت میں کھیلنے والی کراچی کنگز نے اپنے نویں میچ میں لاہور قلندرز کو شکست دی تھی ۔ مگر پھر آخری میچ میں اس کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

کراچی کنگز کی ٹیم پاکستان سپر لیگ کی تاریخ میں مجموعی طور پر 40میچز ہارنے والی واحد ٹیم ہے۔

25 thoughts on “کراچی کنگز کی ایک اور ہار ،کوئٹہ 23رنز سےفاتح

  1. jsEncrypt hello my website is jsEncrypt

  2. durk hello my website is durk

  3. Guy Jackie hello my website is Guy Jackie

  4. beras 5 hello my website is beras 5

  5. … [Trackback]

    […] Here you can find 85917 more Information on that Topic: daisurdu.com/2022/02/20/کراچی-کنگز-کی-ایک-اور-ہار-،کوئٹہ-23رنز-سے/ […]

  6. … [Trackback]

    […] Read More to that Topic: daisurdu.com/2022/02/20/کراچی-کنگز-کی-ایک-اور-ہار-،کوئٹہ-23رنز-سے/ […]

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے