پاکستان میں کورونا سے ہلاکتیں 30 ہزار سےمتجاوز

Spread the love

کورونا مثبت کیسز کی شرح3.29فیصد

کورونا کے وار جاری
Spread the love

ملک میں کورونا کے وار جاری ہیں ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 33 افراد انتقال کر گئے ۔ملک میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 30 ہزار 9 تک پہنچ گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)کےمطابق کورونا سے سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئیں۔ جہاں 13 ہزار 441 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں ۔

سندھ میں8 ہزار 29، خیبر پختونخوا 6 ہزار 194 افراد جان سے گئے ۔ اسلام آباد ایک ہزار2، گلگت بلتستان 189 افراد جاں بحق ہوئے۔ بلوچستان میں 373 اور آزاد کشمیر میں 781 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں49 ہزار 866 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ایک ہزار644 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ۔ 24 گھنٹوں میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 3.29 فیصد ریکارڈ کی گئی ۔

این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 15 لاکھ320 گئی۔

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 5 لاکھ 63 ہزار967 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ خیبر پختونخوا میں 2 لاکھ 14ہزار698، پنجاب میں 4 لاکھ 98 ہزار 724 کیسز سامنے آئے ۔

اسلام آباد میں ایک لاکھ 33 ہزار764، بلوچستان میں 35 ہزار 229 افراد کورونا سےمتاثر ہوئے ۔ آزاد کشمیر میں 42 ہزار 599اور گلگت بلتستان میں 11 ہزار 339 ہو گئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق کورونا کے چودہ لاکھ سے زائد مریض صحت یاب بھی ہوچکے ہیں ۔ کورونا میں مبتلا ایک ہزار 386 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے ۔

18 thoughts on “پاکستان میں کورونا سے ہلاکتیں 30 ہزار سےمتجاوز

  1. jsvmp hello my website is jsvmp

  2. Me Vietsub hello my website is Me Vietsub

  3. golden 98 hello my website is golden 98

  4. syekh ali hello my website is syekh ali

  5. boosh hello my website is boosh

  6. fond d&#39 hello my website is fond d&#39

  7. Vulva, This is a good website Vulva

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے