باکسر کیل بروک نے عامر خان کو ناک آؤٹ کر دیا

Spread the love

کیل بروک نے پاکستانی نژاد باکسر عامر خان کو شکست دے دی

عامر خان اور کیل بروک کا مقابلہ
Spread the love

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان اپنے پرانے حریف اور برطانوی باکسر کیل بروک سے شکست کھا گئے ۔

انگلینڈ کے شہر مانچسٹر میں ہونے والی ویلٹر ویٹ فائیٹ میں کیل بروک نے عامر خان کو چھٹے ہی راؤنڈ میں ناک آؤٹ کر دیا۔

12 راؤنڈز پر مشتمل فائیٹ چھٹے ہی راؤنڈ میں اس وقت ختم ہو گئی ۔ عامر خان اپنا دفاع کرنے میں مسلسل ناکام رہے ۔ ریفری وکٹر لوگلین نے آگے بڑھ کر فائیٹ ختم ہونے کا اشارہ کیا۔

کیل بروک اور عامر خان کی فائیٹ پر دنیا کی نظریں

عامر خان اور کیل بروک میں طویل عرصے بعد ہونے والی فائیٹ پر دنیا بھر سے شائقین کی نظریں جمی تھیں۔ اس فائٹ کے ٹکٹ 10 جنوری کو فروخت کے لیے پیش کیے گئے تھے ۔ فائیٹ کی ہزاروں ٹکٹ  صرف چند منٹ میں فروخت ہو گئیں ۔ جن شائقین کو ٹکٹ نہ ملے وہ افسردہ تھے۔

واضح رہے کہ جمعے کے روز مانچسٹر میں پریس کانفرنس کے دوران عامر خان نے کہا تھا کہ وہ کیل بروک کو ہار کا مزا چکھائیں گے۔

عامر خان نے یہ بھی کہا تھا کہ میں نے اپنے ذہن میں شکست ڈالی ہی نہیں کیوںکہ میں نے صرف جیتنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر وہ فائٹ ہار بھی گئے تو ان کا باکسنگ سے ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں ۔

عامر خان کی سکائی نیوز سے گفتگو

کیل بروک کے ہاتھوں شکست کے بعد سکائی نیوز سے گفتگو میں پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے کہا کہ وہ اس بارے میں بہت غمزدہ ہیں۔

40 فائیٹس بہت زیادہ ہوتی ہیں، 2ورلڈ ٹائٹل جیتنا، امریکہ جانا۔ مجھے اپنے خاندان کے ساتھ بیٹھنے کی ضرورت ہے لیکن میرے خیال میں میرا کرئیر اب اختتام کی طرف ہے۔

عامرخان کا کہنا تھا کہ ان کی کھیل سے محبت اب پہلے جیسی نہیں رہی۔ پہلے جب میں رنگ میں ہوتا تھا تو مجھ میں بہت جوش ہوتا تھا لیکن اب ایسا نہیں۔ شاید یہ ایک اشارہ ہے۔

کیل بروک کے ساتھ فائیٹ کے بارے میں بات کرتے ہوئے عامرخان نے کہا کہ میں نے وہ تمام ٹریننگ کی جس کی ہمیں ضرورت ہوتی ہے لیکن میں فائیٹ جاری نہیں رکھ سکا۔

عامر خان نے کیل بروک کی پرفارمنس پر گفتگو کرتے ہوئے عامر نے کہا کہ کیل کی پرفارمنس بہترین تھی ۔ آج کی رات اُن کی تھی۔ انھوں نے ’اے پرفارمنس کا مظاہرہ کیا اور اس کی انہیں ضرورت تھی۔

برطانوی باسکر کیل بروک کی گفتگو

برطانوی باکسر کیل بروک نے بتایا کہ انہوں نے خود کو بہت پریشر میں رکھا ۔ 18 برس کی عمر سے جانتا تھا کہ میں عامر خان سے بہتر باکسر ہوں۔ اور آج کی رات فینز نے ایک بڑی فائیٹ دیکھی اور میں نے اس کا سامنا کیا۔

انہوں نے کہا کہ اب میں عامر خان کے ساتھ اپنے ریکارڈ کے بارے میں پر سکون ہوں۔

عامر خان اور کیل بروک کب باکسر رنگ میں اترے

35 سالہ عامر خان اور کیل بروک دونوں نے 17 برس کی عمر میں 2004 میں باکسنگ رنگ میں اترے۔

یہ عامر خان کا چالیسواں پروفیشنل مقابلہ تھا ۔ اس سے قبل وہ 35 مقابلوں میں کامیاب جبکہ صرف4 میں ناکام رہے ۔ انہوں نے 21 مقابلوں میں اپنے حریفوں کو ناک آؤٹ کیا۔

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کے پاس کامن ویلتھ لائٹ ویٹ چیمپیئن ہونے کے ساتھ ساتھ ڈبلیو بی اے کا لائٹ ویلٹر ویٹ ٹائٹل بھی جیت چکے ہیں۔

دوسری جانب کیل بروک کی یہ 40 ویں فتح تھی اور وہ اب تک صرف3 مقابلے ہارے ہیں جبکہ انھوں نے 27 مرتبہ ناک آؤٹ کی بنیاد پر کامیابی حاصل کی۔

One thought on “باکسر کیل بروک نے عامر خان کو ناک آؤٹ کر دیا

  1. […] پاکستانی نژاد سائرہ ملک سائرہ نوین کے ہفتہ وار میگزین میں آرٹیکلز بھی لکھتی ہیں ۔ اور باقاعدگی سے مالیاتی نیوز نیٹ ورکس جیسے سی این بی یس، بلومبرگ ٹی وی اور فاکس بزنس پر اپنا تجزیہ بھی پیش کرتی ہیں۔ […]

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔