لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو پچھاڑ دیا

Spread the love

اسلام آباد یونائیٹڈ کو لاہور کے ہاتھوں شکست

لاہورقلندر بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ
Spread the love

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن میں لاہور قلندرز نے ہیری بروک کی شاندار سنچری کی بدولت اسلام آباد یونایئٹڈ کو ہرا دیا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔

لاہورقلندرز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 197 رنز بنائے۔ لاہور قلندرز کے  ہیری بروک نے49 گیندوں پر102 رنزکی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ ان کی اننگز میں 5 چھکے اور 10 چوکے شامل تھے۔

 فخرزمان نے 51 رنز کی اننگز کھیلی۔ ڈیوڈ ویسا 17 اور سہیل اختر 15 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، فل سالٹ اور محمد حفیظ 2 ،2 رنز بناسکے، کامران غلام صفر پر پویلین لوٹ گئے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے فہیم اشرف نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ظاہر خان اور لیام ڈاؤسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

لاہور قلندرز کے 197 رنز کے  جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ 9 وکٹوں کے نقصان پر 131 رنز بناسکی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کو 66 رنز سے بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

اسلام آباد  یونائیٹڈ کے لیام ڈاؤسن 31 اور رحمان اللہ گرباز 20 رنز بناکر نمایاں رہے۔ کپتان آصف علی اور محمد وسیم 12 ،12 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ اعظم خان 10، مبصر خان 6 ، فہیم اشرف اور مرچنٹ ڈی لنگ  2 ،2 رنز بنا سکے۔وقاص مقصود ایک رنز بنا کر چلتے بنے۔

لاہورقلندرز کی جانب سے شاہین آفریدی، حارث رؤف، زمان خان اور راشد خان نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔جبکہ ڈیوڈ وائس نے ایک وکٹ حاصل کی۔

لاہور قلندرز کے ہیری بروک کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

2 thoughts on “لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو پچھاڑ دیا

  1. […] عامر خان اپنے پرانے حریف اور برطانوی باکسر کیل بروک سے شکست کھا گئے […]

  2. […] لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ملتان سلطانز  کے کپتان محمد رضوان کو ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ۔ […]

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے