ملتان سلطانزکی کوئٹہ کے خلاف117رنز سے جیت

Spread the love

ملتان نے کوئٹہ کو ہرا دیا

ملتان بمقابلہ کوئٹہ
Spread the love

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )کے ساتویں ایڈیشن کے 25 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کویکطرفہ مقابلے کے بعد 117 رنز سے شکست دے دی۔

ملتان سلطانز نے رنز کے اعتبار سے پی ایس ایل کی سب سے بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ اس سے قبل ملتان سلطانز نے ہی کوئٹہ ہی کو 110 رنز سے ہراکر ریکارڈ بنایا تھا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ایونٹ کا 25واں میچ ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلا گیا۔ ملتان سلطانز نےٹاس جیت کر  پہلے بیٹنگ فیصلہ کیا ۔ کوئٹہ کو جیت کیلئے 246 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف ملا۔

ملتان سلطانز کی جانب سے شان مسعود اور محمد رضوان نے اننگز کا آغاز کیا اور دونوں کھلاڑیوں نے اپنی ٹیم کو 119 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا۔

شان مسعود 38 گیندوں پر 57 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔جس کے بعد ریلے  روسو وکٹ پر آئے اور کوئٹہ کے بولرز کی خوب درُگت بنائی۔ صرف 26 گیندوں پر دھواں دھار  71 رنز بنائے ۔ کپتان محمد رضوان 83 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔انہوں نے پی ایس ایل 2022 میں اپنی پانچویں نصف سنچری سکور کی۔

کپتان محمد رضوان نے 3 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 54 گیندوں پر 83 رنز کی اننگز کھیلی اور ناٹ آؤٹ رہے۔

  اب تک کے پی ایس ایل 7 کے میچز میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے کراچی کنگز کے خلاف کھیلے جانے والے میچ میں 52 بنائے۔ لاہور قلندرز کے خلاف 59، پشاور زلمی کے خلاف 82 اور کراچی کنگز کے ہی خلاف دو روز قبل کھیلے گئے میچ میں 76 رنز کی اننگز کھیلی۔

ملتان سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں  3 وکٹوں کے نقصان پر 245 رنز بنائے ۔جو پی ایس ایل سیون کا اب تک کا سب سے بڑا اسکور ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے غلام مدثر،نسیم شاہ اور محمد عرفان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ملتان سلطان کی جانب سے دیئے گئے 246رنز کے ہدف میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 15.5اوورز میں 128 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ عمر اکمل 50  ، جیسن رائے ،افتخاراحمد17رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا باقی کوئی بھی کھلاڑی ڈل ہندسہ عبور نہ کر سکا۔

ملتان کی جانب سے آصف آفریدی، ڈیوڈ ویلی، شاہنواز دھانی اور خوشدل شاہ نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔عمران طاہر کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔

میچ کا بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ ملتان سلطانز کےریلے روسوکو دیا گیا۔

19 thoughts on “ملتان سلطانزکی کوئٹہ کے خلاف117رنز سے جیت

  1. js加密 hello my website is js加密

  2. Nơi dung hello my website is Nơi dung

  3. 4play com hello my website is 4play com

  4. Class 1 hello my website is Class 1

  5. anime anya hello my website is anime anya

  6. Genitals, This is a good website Genitals

  7. … [Trackback]

    […] Read More Information here on that Topic: daisurdu.com/2022/02/18/ملتان-سلطانزکی-کوئٹہ-کے-خلاف117رنز-سے-جی/ […]

  8. It’s very interesting! If you need help, look here: ARA Agency

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے