کورونا وائرس سے مزید 33 افراد کا انتقال

Spread the love

کورونا کے 2ہزار400نئے کیس رپورٹ

کورونا سے 33اموات رپورٹ
Spread the love

ملک میں کورونا کے وار جاری ہیں ۔ 24 گھنٹے میں کورونا وائرس میں مزید 33 افراد انتقال کر گئے ۔ کورونا کے باعث اموات کی تعداد 29 ہزار 950 تک پہنچ گئی ہے ۔

کورونا سے صوبوں میں ہونے والی اموات

کورونا پنجاب میں 13 ہزار 418، سندھ میں 8 ہزار 13، خیبرپختونخوا میں 6 ہزار 177افراد چل بسے ۔ اسلام آباد میں ایک ہزار 2، بلوچستان میں 371، گلگت بلتستان میں 189 اور آزاد کشمیر میں 780 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

چوبیس گھنٹے میں پورٹ ہونے والےکورونا کیسز

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 48 ہزار 744 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ۔ 2 ہزار 400 افرادمیں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔

کورونا مثبت کیسز کی شرح4.92 فیصد رہی ۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 14 لاکھ 96 ہزار 693 ہوگئی۔

صوبوں میں اب تک کورونا کے کتنے کیسز رپورٹ ہوئے؟

پنجاب میں 4 لاکھ 97 ہزار 820، سندھ میں 5 لاکھ 62 ہزار 597 کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں ۔ خیبرپختونخوا میں 2 لاکھ 13 ہزار 762، بلوچستان میں 35 ہزار 187، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 285 کورونا کیسز سامنے آئے۔

اسلام آباد میں ایک لاکھ 33 ہزار 613 جبکہ آزاد کشمیر میں 42 ہزار 429 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق اب تک 13 لاکھ 96 ہزار 218 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں ۔ ایک ہزار 496 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

دنیا میں کورونا کیسز کی تعداد 42 کروڑ سے تجاوز

دنیا بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 42 کروڑ سے تجاوز کر گئے ہیں ، امریکہ میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 8 کروڑ کے قریب پہنچ گئی ۔
بھارت میں کورونا کیسز4 کروڑ 27 لاکھ سے زائد ہوگئے ہیں ، برازیل میں کورونا کیسز 2 کروڑ 80 لاکھ کے قریب پہنچ گئے ، فرانس میں 2 کروڑ 20 لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہوچکےہیں ،دنیابھر میں کورونا سے ہونے والی اموات58 لاکھ 80 ہزار سے زائد ہوگئی ہیں۔

One thought on “کورونا وائرس سے مزید 33 افراد کا انتقال

  1. […] آباد میں ایک لاکھ 33 ہزار764، بلوچستان میں 35 ہزار 229 افراد کورونا سےمتاثر ہوئے ۔ آزاد کشمیر میں 42 ہزار 599اور گلگت بلتستان […]

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔