کراچی کنگز نے جیت کا مزہ چکھ لیا

Spread the love

کراچی نے لاہورقلندرز کو ہرا دیا

کراچی بمقابلہ لاہور قلندرز
Spread the love

کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 22 رنز سے شکست دے کر مسلسل 8 میچز میں شکست کے بعد پہلی فتح کا مزہ چکھ لیا۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن  کا26واں میچ کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا گیا۔ کراچی کنگز نے لاہور کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ کراچی کی  پوری ٹیم 19.5 اوورز میں 149 رنز بناسکی۔

کپتان بابر اعظم 39 رنز بناکر نمایاں رہے۔لیوئس گریگوری26، قاسم اکرم26،روحیل نذیر18رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔محمد نبی اورعماد وسیم 8،8 ،عثمان شنواری5جبکہ جوئے کلارک 4رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

لاہور قلندرز کے راشد خان اور زمان خان کی تباہ کن بولنگ کی بدولت لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو 149 پر آل آؤٹ کردیا۔دونوں نے 4،4وکٹیں حاصل کیں۔محمد حفیظ اور شاہین شاہ آفریدی کے حصے میں ایک ، ایک وکٹ آئی۔

کراچی کنگز کی جانب سے دیئے گئے 150رنز کے ہدف میں لاہور قلندرز کی  ٹیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں پر 127 رنز بناسکی۔ لاہور قلندرز کو  22 رنز سے میچ ہار گئی۔ لاہور کی جانب سے محمد حفیظ 33 ، ڈیوڈ ویزے31رنز بناکر نمایاں رہے۔

ہیلری بروک 26، کامران گلفام 13،عبداللہ شفیق اور فل ساٹل 8،8رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔فخرزمان ایک جبکہ شاہین شاہ آفری کھاتہ کھولے بغیر پویلین لوٹ گئے۔

کراچی کنگز کی جانب سے میر حمزہ نے  4، کرس جارڈن نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔عماد وسیم نے ایک وکٹ حاصل کی۔

کراچی کے میر حمزہ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

واضح رہے کہ کراچی کنگز رواں ایونٹ میں 9 میچز کھیل چکی ہے۔ اور اسے 7 میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑاہے اور آج اس نے واحد فتح حاصل کی ہے۔اور پوائنٹس ٹیبل پر آخری نمبر پر موجود ہے۔

18 thoughts on “کراچی کنگز نے جیت کا مزہ چکھ لیا

  1. js安全 hello my website is js安全

  2. traducir hello my website is traducir

  3. obsessed hello my website is obsessed

  4. Breast, This is a good website Breast

  5. Excellent way of explaining, and pleasant piece
    of writing to take facts about my presentation subject matter, which
    i am going to present in college.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے