بل گیٹس کے لئے ہلال پاکستان ایوارڈ

Spread the love

بل گیٹس نے این سی او سی کا دورہ کیا

بل گیٹس کا دورہ پاکستان
Spread the love

مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کو ہلال پاکستان کا ایوارڈ دینے کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی۔ صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بل گیٹس کو ہلال پاکستانایوارڈ سے نوازا ۔ تقریب میں وفاقی وزراء سمیت دیگرحکام شریک ہوئے۔

وزیراعظم عمران خان سےبل گیٹس کی ملاقات

وزیراعظم عمران خان سے مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں پولیو کے خاتمے، دیگر اہم معاملات پربات چیت کی گئی ۔

وزیراعظم عمران خان نے پولیو کے خاتمے کے لئے تعاون پر بل گیٹس سے اظہارتشکر کیا۔ بل گیٹس کو کورونا سے نمٹنے کے لئے حکومت پاکستان کے اقدامات سے آگاہ کیا۔

بل گیٹس سے ملاقات کے دوران وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان بنیادی ضروریات کے حوالے سے چار کروڑافغان عوام کی بھرپورمعاونت کررہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ افغانستان پاکستان کے دو سرحدی صوبوں میں پولیو کا ذریعہ بنتا ہے ۔وہاں فوری ہیلتھ ایمرجنسی اورصحت کے مسائل سمیت انسانی بحران سے بچنے کیلئےعالمی برادری فوری تعاون کرے ۔

مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے کہا کہ کورونا سے بچاو کے لئے پاکستان کی حکمت عملی متاثر کن رہی، کورونا اور پولیو سے بچاو کےلئےپاکستان سے تعاون جاری رکھیں گے

وزیراعظم عمران خان کابل گیٹس کے اعزازمیں ظہرانہ

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بل گیٹس کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بل گیٹس کے اعزاز میں ظہرانہ

وفاقی وزراء شوکت ترین، اسد عمر، چوہدری فواد حسین، خسرو بختیار، ڈاکٹر فیصل سلطان، گورنر خیبرپختونخوا، پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان کے وزرائے اعلیٰ اور وزیر اعظم آزاد کشمیر شریک ہوئے۔

بل گیٹس کی پولیو سے متعلق قومی ٹاسک فورس اجلاس میں شرکت

پولیو سے متعلق قومی ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا۔جس میں بل گیٹس بھی شریک ہوئے۔ وزیراعظم نے ملک سے پولیو کے خاتمے کیلئے بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے تعاون کو سراہا ۔ انہوں نے بتایا کہ پولیو کے خاتمے کیلئے اقدامات کے ساتھ کورونا وبا ءپر قابوپانے کیلئے حکومت نے بہترین حکمت عملی اختیارکی۔
اجلاس میں ملک سے پولیو کے خاتمے کی مہم کے دوران جان دینے والے 36 فرنٹ لائن ورکرز اور14 قانون نافذ کرنے والے اداروں کےاہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔اجلاس کوبریفنگ میں بتایا گیاکہ پورے سال کے دوران پاکستان میں پولیو کوئی کیس سامنے نہیں آیا ۔ تاہم، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے جنوبی اضلاع میں ماحولیاتی نمونوں میں وائرس کا پتہ چلا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ افغانستان پولیو کا بنیادی ذریعہ ہونے کی وجہ سے ہمارے دو سرحدی صوبوں میں صحت کی ایمرجنسی سمیت انسانی بحران سے بچنے کے لیے فوری بین الاقوامی تعاون کی ضرورت ہے۔انہوں نے افغانستان کی سرحدوں سے ملحقہ اضلاع بالخصوص خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو پولیو وائرس کی آلودگی کے خلاف چوکس اور فعال رہنے کی ہدایت کی۔

پاکستان کے پاس پولیو کےخاتمے کا بہترین موقع،بل گیٹس

بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے بانی بل گیٹس نے کہا ہے کہ پاکستان کے پاس پولیو کا خاتمہ کرکے تاریخ رقم کرنے کا موقع ہے۔

بل گیٹس کا این سی او سی کا دورہ

بل گیٹس نے اپنے ایک روزہ دورہ پاکستان کے دوران نیشنل اینڈ کمانڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی ) کا دورہ کیا۔

این سی او سی کے سربراہ و وفاقی ویر اسد عمر اور وزیراعظم کے معاون خصوصی  برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان سے بل گیٹس سے ملاقات کی۔ بل گیٹس نے اپنے وفد کے ساتھ این سی او سی  کی صبح کے اجلاس میں شرکت کی۔

بل گیٹس کو این سی او سی کے کردار، وبائی امراض کے آغاز سے اب تک کی کامیابیوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی

پاکستان بھر میں حالیہ کوویڈ کی صورتحال اور این سی او سی کی جانب سے بیماری کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے حوالے سے آگاہ کیا گیا ۔ کورونا سے عوامی تحفظ اور فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لیے مختلف این پی آئیز کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔

دورہ کرنے والے وفد کو کوویڈ کے خلاف پاکستان کی کوششوں کا جامع جائزہ پیش کیا گیا۔جینوم سیکوینسنگ کے بارے میں بھی بل گیٹس اور وفد کو  بریفنگ دی گئی۔

 بل گیٹس نے این سی او سی کے مختلف اقدامات بالخصوص اسمارٹ لاک ڈاؤن اور مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن حکمت عملی کے نفاذ کے اقدامات پر گہری دلچسپی لی۔

 بل گیٹس نے کورونا وبا کے اقدامات بالخصوص ویکسینیشن مہم پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

بل گیٹس اور ان کی فاؤنڈیشن کی پاکستان میں کوویڈ 19 کے اقدامات کی حمایت کرنے کی کوششوں کا اعتراف کیا۔اسد عمر

بل گیٹس نے وسائل کی رکاوٹوں اور صحت عامہ کے تحفظ کے لیے بہترین اقدامات نہ ہونے کے  باوجود کوویڈ 19 کے خلاف پاکستان کی کامیابی کو سراہا۔

 سربراہ این سی او سی اسد عمر کی کامیابی کا سہرا ایک حقیقی قومی ردعمل کو قرار دیا ۔ این سی او سی نے ہر کام  ایک موثر مواصلاتی مہم کے طریقہ کار کے ذریعے انجام دیا گیا۔

مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس ایک روزہ دورے پر صبح اسلام آباد پہنچے تھے

20 thoughts on “بل گیٹس کے لئے ہلال پاکستان ایوارڈ

  1. js加密 hello my website is js加密

  2. Sweet Scar hello my website is Sweet Scar

  3. guns 2 hello my website is guns 2

  4. Anus, This is a good website Anus

  5. Muchas gracias. ?Como puedo iniciar sesion?

  6. … [Trackback]

    […] Info on that Topic: daisurdu.com/2022/02/17/وزیراعظم-سے-بل-گیٹس-کی-ملاقات/ […]

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے