کراچی کنکز مسلسل8ویں شکست،نیا ریکارڈقائم

Spread the love

ملتان سلطانز کےہاتھوں کراچی کنگزکوشکست

پاکستان سپرلیگ میں کراچی کا ملتان سے مقابلہ
Spread the love

پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے دوسرے مرحلے میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ایونٹ کے 23ویں میچ میں کراچی کنگز کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیتا اور پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

کراچی کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں6 وکٹوں پر 174 رنز بنائے ۔ کراچی کی اننگز کا آغاز ہی مایوس کن رہا ۔

کپتان بابر اعظم صرف 2 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ شرجیل خان اور جو کلارک کے درمیان 72 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی ۔ 77 رنز کے مجموعی اسکور پر کلارک 40 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔کراچی کو تیسرا نقصان شرجیل خان کی صورت میں اٹھانا پڑا ۔ وہ 34 گیندوں پر 36 رنز بناکر چلتے بنے ۔ قاسم اکرم 13، روہیل نذیر اور محمد نبی 21، 21 رنز بناسکے۔

آخری اوورز میں عماد وسیم کے جارحانہ32 رنز نے ٹیم کا اسکور 174 رنز تک پہنچایا ۔ وہ 16گیندوں پر 32 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے ۔

ملتان کی جانب سے شاہنواز دھانی نے 2 جبکہ رومان رئیس، عمران طاہر ،خوشدل شاہ اور مزربانی نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی۔

کراچی کنگز کی جانب سے 175 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سلطانز کا آغاز اچھا رہا ۔ دونوں اوپنرز محمد رضوان اور شان مسعود کے درمیان 100 رنز کی شراکت داری قائم کی ۔ شان مسعود 45 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

ملتان کو دوسرانقصان کپتان رضوان کی صورت میں اٹھانا پڑا ۔ وہ 56 گیندوں پر 76 رنز بناکر پویلین لوٹے ۔ اس کے علاوہ ٹِم ڈیوڈ 13 رنز بناسکے۔

اختتام اوورز میں خوشدل شاہ اور روسو کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت ملتان سلطانز نے کراچی کو شکست سے دو چار کیا۔

خوشدل شاہ 9 گیندوں پر 21 جبکہ روسو 5 گیندوں پر 14 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز کی ٹیم 8 میں سے 7 میچز جیت کر 14 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہے ۔ ملتان سلطانز کی ٹیم ناک آؤٹ مرحلے کے لئے پہلے ہی کوالیفائی کرچکی ہے۔

دوسری جانب کراچی کنگز پہلے ہی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئی تھی ۔ کنگز کو ایونٹ میں اب تک ایک بھی کامیابی حاصل نہیں ہوئی۔

کراچی کو مسلسل 8 میچز میں شکست کا سامنا ہے۔

One thought on “کراچی کنکز مسلسل8ویں شکست،نیا ریکارڈقائم

  1. […] ملتان سلطانز کی جانب سے شان مسعود اور محمد رضوان نے اننگز کا آغاز کیا اور دونوں کھلاڑیوں نے اپنی ٹیم کو 119 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا۔ […]

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔