اسلام آباد یونائیٹڈ کو پشاورزلمی کے ہاتھوں شکست

Spread the love

پشاورزلمی نے اسلام آباد کو ہرا دیا

پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ میں میچ
Spread the love

پشاورزلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 10رنز سے شکست دے دی۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پاکستان سپرلیگ(پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کا 24واں میچ پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا گیا۔ شاداب خان کی انجری کے باعث اسلام آباد کی قیادت  آصف علی نے کی۔

پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کافیصلہ کیا ۔ پشاورزلمی کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 206 رنز بنائے۔

پشاورزلمی کے محمد حارث نے دھواں دھار اننگز کھیلی اور 32 گیندوں پر 70 رنز بنائے۔انہوں نے اپنی انفرادی اننگز میں 5 چھکے اور 7 چوکے لگائے۔

 شعیب ملک  38  ، یاسر خان 35 رنز بنا کر نمایاں رہے۔.  شیرفین ردرفورڈ 16 اور حضرت اللہ زازئی نے 13 رنزبنائے  ۔ جب کہ بین کٹنگ اور وہاب ریاض صفر پر آؤٹ ہوئے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے فہیم اشرف نے 3 ،  وقاص مقصود نے  2  کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔ ڈی لینگ،لیم ڈیواٹسن اورظہیرخان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پشاور زلمی کی جانب سے دیئے گئے 207رنز کے ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں میں نقصان پر196 رنز بنا سکی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے اعظم خان نے 7 چھکوں اور6  چوکوں کی مدد سے 85 رنز بنائے ۔ رحمت اللہ زازئی 46، مبشرخان 21، آصف علی 11، فہیم اشرف 9 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ۔اسلام آباد کے لم ڈیوٹسن4، دانش عزیزبغیرکھاتہ کھولے ہی واپس لوٹ گئے۔

پشاورزلمی کی جانب سے سلمان ارشد نے 3، وہاب ریاض نے 2 جبکہ حسین طلعت اور بین کٹنگ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اسلام آباد کےخلاف میچ وہاب ریاض 100 پی ایس ایل میں وکٹیں مکمل

اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ میں پشاور زلمی فاسٹ بولر وہاب ریاض  پی ایس ایل میں 100 وکٹیں لینے والے پہلے بولر بن گئے ہیں۔

انہوں نے  پی ایس ایل کے 75 ویں میچ میں وکٹوں کی سنچری مکمل کی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان ہونے والے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے بلے باز  دانش عزیز  پی ایس ایل میں وہاب ریاض کا 100 واں  شکار بنے۔

11 thoughts on “اسلام آباد یونائیٹڈ کو پشاورزلمی کے ہاتھوں شکست

  1. jsEncrypt hello my website is jsEncrypt

  2. fifa usa hello my website is fifa usa

  3. com berita hello my website is com berita

  4. Làm mờ hello my website is Làm mờ

  5. Jeff bezos hello my website is Jeff bezos

  6. … [Trackback]

    […] Find More here to that Topic: daisurdu.com/2022/02/17/اسلام-آباد-یونائیٹڈ-کو-پشاورزلمی-کے-ہا/ […]

  7. … [Trackback]

    […] Find More to that Topic: daisurdu.com/2022/02/17/اسلام-آباد-یونائیٹڈ-کو-پشاورزلمی-کے-ہا/ […]

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے