کینیڈا کی تاریخ میں دوسری بار ایمرجنسی ایکٹ نافذ

Spread the love

کینیڈا میں مظاہرہ کرنے والوں کے اکاؤنٹس منجمد ہوں گے

کینیڈا میں مظاہروں کو روکنے کے لیے ایمرجنسی ایکٹ کا نفاذ
Spread the love

کینیڈا حکومت نے کورونا پابندیوں کے خلاف احتجاج کو روکنے کے لئے نیا فارمولا ڈھونڈ لیا ہے ۔ وزیراعظم  جسٹسن ٹروڈو نے ویکسی نیشن کے خلاف احتجاج کرنے والوں کے اکاؤنٹس منجمد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ٹرک ڈرائیوروں کے احتجاج کو ختم کرنے کے لئے ایمرجنسی اختیارات کا ایکٹ بھی نافذ کر دیا گیا ہے۔

کینیڈین وزیر اعظم جسٹسن ٹروڈو نے پریس کانفرنس میں بتایا  کہ اس مرحلے میں فوج تعینات نہیں ہوگی ۔حکام کو مظاہرین کو گرفتار کرنے اور ٹرکوں کو قبضے میں لینے کے لیے مزید اختیارات دیے جائیں گے۔احتجاج سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے ۔ یہ امن عامہ کو بھی خطرے میں ڈال رہا ہے۔ہم غیرقانونی اور خطرناک سرگرمیاں جاری رکھنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

کینیڈا کے  وزیراعظم نے بتایا کہ احتجاج کی فنڈنگ پر بھی پابندی لگائی جائے گی۔  ایکٹ کا نفاذ مخصوص علاقے میں ہو گا ۔ ایکٹ کے نفاذ العمل ہونے کے بعد اینٹی کوویڈ ویکسین کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں کے بینک اکاؤنٹس منجمد کیے جا سکتے ہیں  ۔ ٹرک بھی قبضے میں لیا جا سکے گا۔

رپورٹس کے مطابق  کینیڈا میں کورونا وائرس سے متعلق پابندیوں اور ویکسین لگوانے کے خلاف دو ہفتوں سے ٹرک ڈرائیوروں کا احتجاج جاری ہے۔ مظاہرین نے کینیڈا کے دالحکومت اٹاوا اور پارلیمنٹ کا محاصرہ کر رکھا ہے۔

اٹاوا پولیس نے اتوار کے روز ایمبیسیڈر برج پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے مظاہرین کو گرفتار جبکہ 5 ٹرک قبضے میں لے لیے تھے ۔ ایمبیسیڈر برج دنیا کا سب سے بڑا برج ہے، اس پل کو سامان کی ترسیل کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔

کینیڈا کی تاریخ میں غیرمعمولی حالات میں ایمرجنسی اختیارات کا استعمال دوسری مرتبہ کیا جا رہا ہے۔ اس قانون 1988 ء میں پاس ہوا تھا ۔ اس میں کچھ تبدیلیاں کی گئیں لیکن اس کا اطلاق اب تک نہیں کیا گیا تھا ۔ ایکٹ کا نفاذ سنگین حالات میں کیا جاتا ہے ۔

نائب وزیر اعظم کرسٹیا فری لینڈ نے  بھی مظاہرین کو خبردار کیا ہے ۔ اگر مظاہروں کے دوران کسی کا ٹرک راستوں کو بند کرنے کے لئے استعمال ہوتا ہے تو مالک کے اکاؤنٹس منجمد کر دیئے جائیں گے ۔ گاڑی کا انشورنس معطل کر دیا جائے گا۔ حکومت کراؤڈ فنڈنگ ​​سائٹس کو بھی نشانہ بنائے گی جو ناکہ بندیوں کی حمایت کے لیے استعمال کی جا رہی ہیں۔

اوٹاوا میں احتجاج کے منتظمین میں سے ایک نے حکومت کے دباؤ کے سامنے گھٹنےٹیکنے سے انکار کر دیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق کینیڈا میں پہلی بار ایمرجنسی ایکٹ کا نفاذ  جسٹسن ٹروڈ کے والد پیئر ٹروڈو نے 1970 میں کیوبیک کی جانب سے آزادی کی تحریک کو کچلنے  کے لیے استعمال کیا تھا۔پیئرٹروڈو اس وقت وزیراعظم کے منصب پر فائز تھے۔

One thought on “کینیڈا کی تاریخ میں دوسری بار ایمرجنسی ایکٹ نافذ

  1. автор 24 официальный
    автор 24 официальный
    сайт автор 24

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے