پیپلزپارٹی کے عوامی مارچ کا روٹ پلان

Spread the love

بلاول بھٹو نے عوامی مارچ پلان کی منظوری دی

پاکستان پیپلزپارٹی کے مارچ کا روٹ پلان
Spread the love

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عوامی مارچ کے روٹ پلان کی منظوری دے دی۔پاکستان پیپلزپارٹی کا عوامی مارچ کراچی سے 10 دن میں 34 مختلف شہروں سے ہوتا ہوا اسلام آباد پہنچے گا۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں عوامی مارچ کا آغاز کراچی میں مزار قائد سے اتوار 27 فروری کو صبح 10 بجے سے ہوگا۔ پاکستان پیپلزپارٹی کا عوامی مارچ براستہ ٹھٹہ اور سجاول سے ہوتا ہوا بدین پہنچے کا جہاں پہلے دن کا اختتام ہوگا۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں عوامی مارچ اپنے دوسرے دن 28 فروری پیر کو حیدرآباد، ہالا، نواب شاہ سے ہوتا ہوا مورو پر ختم ہوگا۔پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں یکم مارچ منگل کو عوامی مارچ مورو سے خیرپور شہر پہنچے گا ۔ جہاں سکھر میں تیسرے دن کا اختتام ہوگا۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں 2مارچ بدھ کو لانگ مارچ کا آغاز سکھر سے ہوگا جہاں سے وہ براستہ گھوٹکی رحیم یار خان پہنچے گا۔3 مارچ جمعرات کو عوامی مارچ رحیم یار خان سے شروع ہوگا ۔ جہاں بہاول پور، لودھراں سے ہوتا ہوا ملتان میں ہونے والے بڑے عوامی اجتماع پر ختم ہوگا۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین  کی سربراہی میں 4 مارچ جمعہ ملتان سے لانگ مارچ براستہ خانیوال، چیچہ وطنی سے ہوتا ہوا ساہیوال پہنچے گا۔ عوامی مارچ اتوار5 مارچ ہفتے کو ساہیوال سے اوکاڑہ اور پتوکی سے ہوتے ہوئے لاہور میں داخل ہوجائے گا۔

 پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری دوپہر ایک بجے 6   مارچ اتوار کو ناصر باغ لاہور میں لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب کریں گے ۔ بلاول بھٹو عوامی مارچ کی قیادت کرتے ہوئے لاہور کے ناصر باغ سے شیرانوالہ باغ گوجرانوالہ پہنچیں گے۔ جہاں عوامی اجتماع سے خطاب ہوگا۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں لانگ مارچ 6 مارچ کو وزیرآباد میں اپنے دن کا اختتام کرے گا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں7 مارچ پیر کو عوامی مارچ کا قافلہ وزیر آباد سے لالہ موسی جائے گا۔ جہاں جہلم اور گوجر خان ہوتا ہوا راولپنڈی لیاقت باغ پر اپنے دن کا اختتام کرے گا۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں 8 مارچ پیر کو لانگ مارچ کا آغاز راولپنڈی سے ہوگا ۔ اور عوامی قافلہ مختلف گزرگاہوں سے ہوتے ہوئے اسلام آباد پہنچے گا۔

8 thoughts on “پیپلزپارٹی کے عوامی مارچ کا روٹ پلان

  1. vonem hello my website is vonem

  2. 3 table hello my website is 3 table

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے