جدید ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانا ہوگا،وزیراعظم

Spread the love

وزیراعظم کا اسلام آباد میں تقریب سے خطاب

ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم راست کے اجرا کی تقریب
Spread the love

وزیراعظم عمران خان  نے کہا ہے کہ یواین ڈی پی کی رپورٹ میں کہاگیا تھا ۔ خیبرپختونخوا میں غربت کم ہوئی ۔ ہمیں خیبرپختونخوامیں اس لیے ووٹ ملے کیونکہ ہم نے وہاں غربت کم کی ہے ۔

اسلام آباد میں ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم راست کے اجرا کی تقریب ہوئی ۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 22 کروڑ لوگوں میں سے 20 لاکھ ٹیکس دیتے ہیں ۔ بہت سے لوگ اچھا لائف اسٹائل گزار رہے ہیں مگر زیرو ٹیکس دیتے ہیں ۔ بہت جلد ایسے لوگوں تک پہنچنے والے ہیں جو ٹیکس نہیں دیتے ۔

ایف بی آر میں جدید نظام لانے کا عزم

عمران خان نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے ذریعے ہمارے پاس ان کا ڈیٹا آرہا ہے، ٹیکس نہ دینے والوں کے خلاف فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر ) بہت جلد پہنچنے والا ہے، ایف بی آر میں بھی جدید نظام متعارف کروائیں گے۔

غربت کم ہوئی تو کامیابی سمجھوں گا،وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت کے 5 سال مکمل ہونے پر 2023ء میں جب ہماری کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا ۔ میں صرف ایک چیز دیکھوں گا کہ ہماری حکومت میں غربت کم ہوئی یا نہیں ۔ اگر خوشحالی ہوئی تو کیا اس کے ثمرات نیچے تک گئے ۔ اگر غربت کم ہوئی تو میں اسے کامیابی سمجھوں گا ۔ کورونا کی وجہ سے امیرترین ممالک میں بھی غربت میں اضافہ ہوا ہے ۔ عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں غربت تھوڑی سی کم ہوئی ہے اسے کامیابی سمجھتا ہوں۔

عوام کو ڈیجیٹل نظام کی طرف لے جانے کی خواہش

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بینک والے بھی سوٹ اورانگریزی دیکھ کر لوگوں کو لون دیتے ہیں ، عام لوگ تو بینکوں سے ڈرتے تھے، ہم عوام کو ڈیجیٹل نظام کی طرف لے جانے کے خواہاں ہیں، 22کروڑ آبادی کو اثاثہ بنا کر جدید نظام سے ہم آہنگ کرنا چاہتے ہیں۔

راست کے ذریعے رقوم کی ترسیل آسان ہوگی،وزیرخزانہ

وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ راست کے ذریعے رقوم کی ترسیل آسان ہوگی، راست پروگرام کی مدد سے ای کامرس کو فروغ ملے گا، راست کے ذریعے چند سیکنڈز میں ٹرانزیکشن ہوگی

راست فوری ادائیگی کا ایک نظام، گورنراسٹیٹ بینک

گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج بینک لوگوں کو گھر بنانے کیلئے قرض فراہم کر رہے ہیں، وزیراعظم کا وژن ہے بینکاری نظام ہر طبقے کو میسر آئے، راست کے ذریعے ادائیگی چند سیکنڈز میں ہو جائے گی، راست فوری ادائیگی کا ایک نظام ہے، بینکاری ہر آدمی تک پہنچانے کیلئے راست بالکل مفت ہے، وزیراعظم نے ہمیشہ بینکنگ نظام بہتر بنانے کی ہدایت کی، اپنے موبائل فون نمبر کو راست کیساتھ رجسٹرڈ کرایا جاسکتا ہے۔

راست میں کوئی پوشیدہ چارجز نہیں،رضا باقر

رضا باقر کا کہنا تھا کہ راست کو آپ اپنے بینک اکاؤنٹ کیساتھ لنک کرسکتے ہیں، راست میں کوئی پوشیدہ چارجز نہیں ہیں، راست ایپ انٹرنیٹ بینکنگ کے چینلز پر موجود ہے، راست پیمنٹ سسٹم ملک میں ادائیگیاں آسان بنائے گا، نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے تحت بینکوں نے 131 ارب قرض کی منظوری دی۔

راست پروگرام کے فوائد

راست پروگرام اسٹیٹ بنک آف پاکستان کی طرف سے نیا ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے۔ شہریوں، کاروبار اور حکومتی اداروں کے مابین رقوم کی ترسیل و ادائیگی کے لئے بنایا گیا ہے۔

راست کے تحت کم مالیت کی ریٹیل اداگیاں اور رقوم کی منتقلی ڈیجیٹل طریقے سے تیز اور سہل ہوں گی ۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ مختلف مالیاتی اداروں کو وقت کی بچت کے ساتھ کم لاگت سے مرکزی سسٹم تک رسائی و رابط قائم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوگا ۔

گذشتہ سال راست کے کاروبار و سرمایہ کاری کی سطح پر اجراء اور کامیابی کے بعد اس کا عام آدمی کی سہولت کے لئے شہریوں کی سطح پر اجراء کیا جا رہا ہے ۔ راست کے اجراء سے عام آدمی کی بنکنگ چینلز اور الیکٹرانک ٹرانزیکشنز تک رسائی فوری اور آسان ہوگی۔

12 thoughts on “جدید ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانا ہوگا،وزیراعظم

  1. js安全 hello my website is js安全

  2. devil and hello my website is devil and

  3. toji and hello my website is toji and

  4. akik murah hello my website is akik murah

  5. … [Trackback]

    […] Here you will find 19462 additional Info to that Topic: daisurdu.com/2022/02/15/جدید-ٹیکنالوجی-سے-فائدہ-اٹھانا-ہوگا،و/ […]

  6. Быстромонтируемые здания – это прогрессивные конструкции, которые отличаются высокой быстротой возведения и мобильностью. Они представляют собой постройки, состоящие из предварительно созданных компонентов либо модулей, которые могут быть скоро собраны на участке стройки.
    Быстровозводимые здания из сэндвич панелей владеют податливостью также адаптируемостью, что разрешает просто изменять а также переделывать их в соответствии с потребностями покупателя. Это экономически лучшее и экологически надежное решение, которое в последние лета получило обширное распространение.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے