ملک میں کورونا کیسز میں نمایاں کمی

Spread the love

کورونا سے 29اموات رپورٹ،2ہزار662نئے کیس رپورٹ

کورونا کیسز میں نمایاں کمی آنا شروع ہو گئی
Spread the love

پاکستان میں کورونا مریضوں اور اموات میں کمی آنا شروع ہو گئی ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 47 ہزار 307 نئے ٹیسٹ کئے گئے۔ 2 ہزار 662 افراد میں وائرش کی تشخیص ہوئی ۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 14 لاکھ 86 ہزار 361 ہوگئی۔کورونا مثبت کیسز کی شرح 5اعشاریہ 62 فیصد پر آ گئی۔

این سی او سی کے مطابق پنجاب میں 4 لاکھ 95 ہزار 430 سامنے آئے ۔ سندھ میں 5 لاکھ 58 ہزار 826 کیسز سامنے آ چکے ہیں۔ خیبرپختونخوا میں 2 لاکھ 10 ہزار 726، بلوچستان میں 35 ہزار 96، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 193 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

اسلام آباد میں ایک لاکھ 33 ہزار 112 جبکہ آزاد کشمیر میں 41 ہزار 978 کیسز سامنے آئے۔

این سی او سی کے مطابق کورونا کےمزید 29 مریض چل بسے ۔ پاکستان میں اموات کی تعداد 29 ہزار 801 ہوگئی۔

پنجاب میں 13 ہزار 363، سندھ میں 7 ہزار 980 افراد کا انتقال ہوا ہے۔ خیبرپختونخوا میں 6 ہزار 130، اسلام آباد میں 999 کورونا مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔

بلوچستان میں 371، گلگت بلتستان میں 189 اور آزاد کشمیر میں 769 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

این سی او سی کےمطابق ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 57 لاکھ 99 ہزار 168 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے ۔ اب تک 13 لاکھ 79 ہزار 921 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں ۔ ایک ہزار 566 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔