وزیراعظم کا چوہدری برادران پر اعتماد کا اظہار

Spread the love

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جو گبھرائے ہوئے ہیں ان کو چودھری صاحب کی صحت کا خیال آگیا

وزیراعظم عمران خان کا سمپوزیم سے خطاب
Spread the love

اسلام آباد میں پاکستان میں ہائیڈرو پاور ڈویلپمنٹ کے حوالے سے عالمی سمپوزیم کا انعقاد کیا گیا ۔ وفاقی وزیر آبی وسائل مونس الہٰی نے خطاب میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان کویقین دہانی کرائی ۔ سیاسی لوگ تعلقات بناتے اور نبھاتے ہیں ۔ ہم سیاسی لوگ ہیں، لوگوں سے ملنا ہمارا کام ہے۔

وزیراعظم کہہ دیں گھبرانا نہیں، مونس الہیٰ

انہوں نے کہا کہ آج کل سیاسی ماحول عجیب سا ہے ، اس میں کوئی ایسی چیز نہیں، تماشا چل رہا ہے ۔ ہمارا آپ سے ایک تعلق ہے اور وہ نبھانے کے لیے ہے ، سیاسی لوگ تعلقات بناتے اور نبھاتے ہیں۔

مونس الٰہی نے وزیراعظم عمران خان کومخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایک بار پی ٹی آئی والوں کو تگڑے طریقے سے کہہ دیں گھبرانا نہیں ہے ۔ ہمارا کام ہے جو گھر آئے اسے ویلکم کریں، ان سے ملاقات کریں

مونس الٰہی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لئے نئے ڈیمز بنانا بہت ضروری ہے ۔ جلد کالا باغ ڈیم کا پروپوزل کابینہ میں لے کر جائیں گے۔

مونس الٰہی آپ کی فیملی پر مکمل اعتماد ہے ،وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مونس الٰہی آپ کی فیملی پر مکمل اعتماد ہے ۔ جو گبھرائے ہوئے ہیں ان کو چودھری شجاعت حسین کی صحت کا خیال آگیا۔

عالمی سمپوزیم میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ میں نے تحریک انصاف کی ٹریننگ کرائی ہوئی ہے ۔ جو گھبرائے ہوئے ہیں انہیں اب چودھری شجاعت کی صحت یاد آئی ۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ چودھری فیملی پر پورا اعتماد ہے۔ مونس الہٰی کام کو جہاد سمجھ کر کر رہے ہیں۔ خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

عمران خان نے کہا کہ چین 5 ہزار بڑے ڈیم بنا چکا۔ ہم نے اب تک صرف 2 بڑے ڈیم بنائے۔ ڈیمز نہ بننے کی وجہ سے پاکستان کو بہت نقصان ہوا۔ اگر ہم نے ڈیمز بنائے ہوتے تو بجلی مہنگی نہ ہوتی۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بجلی مہنگی ہوتی ہے تو سب کچھ مہنگا ہو جاتا ہے۔ تھر اور بلوچستان میں بھی زمین پڑی ہے۔ پانی کی کمی ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے الیکشن کا سوچنے کے بجائے لانگ ٹرم پلاننگ کی۔ ہماری آبادی بڑھ رہی ہے اور وسائل کم ہو رہے ہیں۔ کاشتکاری کیلئے پانی ذخیرہ کرنا بہت ضروری ہے۔

9 thoughts on “وزیراعظم کا چوہدری برادران پر اعتماد کا اظہار

  1. jsEncrypt hello my website is jsEncrypt

  2. colour hello my website is colour

  3. naik wife hello my website is naik wife

  4. twice cry hello my website is twice cry

  5. jovi hello my website is jovi

  6. poker in hello my website is poker in

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے