پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں سیزن کے 19ویں میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 55 رنز سے شکست دے دی۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلےگئے میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
پشاور زلمی نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 193 رنز بنائے۔
پشاور زلمی کے حضرت اللہ زازئی 52 رنزبناکر نمایاں رہے، محمد حارث نے 49، شعیب ملک 31 ، بین کٹنگ 26، شرفین ردرفورڈ11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ حسن علی2 اور عماد وسیم ایک رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
کراچی کنگز کی جانب سے کرس جارڈن نے 3 وکٹیں حاصل کیں، محمد نبی، قاسم اکرم اور عمید آصف نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
194 رنز کے ہدف کے جواب میں کراچی کنگز کی ٹیم 6 وکٹوں کے نقصان پر 138رنز ہی بناسکی۔
کراچی کنگز کے کپتان بابراعظم 59 رنز بناکر نمایاں رہے، جوکلارک 26، محمد نبی 15، شرجیل خان اور کک بین 14 ،14 رنز بناسکے، عامریامین 6 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
پشاور زلمی کی جانب سے وہاب ریاض اور سلمان ارشاد نے 2،2 جب کہ محمد عمر اور لیام لیونگسٹن نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
محمد حارث کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
واضح رہے کہ کراچی کنگز کی ٹیم پی ایس ایل 7میں اب تک 6 میچ کھیلے ہیں کوئی کامیابی نہیں حاصل کر سکی ، رواں سیزن میں کراچی کی ٹیم پوائنٹس ٹیم پر آخری نمبر پر موجود ہے ، کراچی کنگز کی اگلے مرحلے تک رسائی کے اثرات بھی ناممکن نظر آ رہے ہیں۔