میاں چنوں واقعہ،وزیراعظم کا نوٹس،رپورٹ طلب

وزیراعظم عمران خان نے میاں چنوں واقعے پر نوٹس لے لیا
Spread the love

وزیراعظم عمران خان نے میاں چنوں میں پیش آنے والے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب پولیس سے رپورٹ طلب کر لی۔

وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ کسی فرد یا گروہ کی جانب سے قانون کو ہاتھ میں لینے کی کوشش قطعاً برداشت نہیں کی جائے گی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ہجوم کے تشدد کو نہایت سختی سےکچلیں گے ۔ آئی جی پنجاب سے میاں چنوں واقعے کے ذمہ داروں کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ فرائض کی انجام دہی میں ناکام رہنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی تفصیلات بھی طلب کی ہیں۔

تلمبہ واقعے کی رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب کو پیش

میاں چنوں کے علاقے تلمبہ میں پیش آنے والے واقعے کی ابتدائی رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو پیش کر دی گئی ، انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راو سردار علی خان  نے وزیر اعلی عثمان بزدار کو  ابتدائی رپورٹ  پیش کی ۔

رپورٹ کے مطابق واقعہ میں 33 افراد کو نامزد ، 300 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ مقدمے میں سنگین جرائم اور دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں ۔

وزیراعلیٰ کو پیش رپورٹ کے مطابق پولیس نے مختلف مقامات پر120 سے زائد چھاپے مارے  ، 62 مشتبہ افراد کو زیر حراست لیا۔

زیر حراست مشبہ افراد میں قانون ہاتھ میں لینے والے مرکزی ملزمان بھی شامل ہیں ، دستیاب فوٹیجز کے فرانزک انیلیسز کی مدد سے ملزمان کی شناخت اور ان کے کردار کا تعین کیا جائے گا۔

وزیراعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب کی ہدایات کے مطابق رات بھر پولیس کاخفیہ آپریشن، سینیئر پولیس افسران بھی فیلڈ میں موجود رہے۔

وزیر اعلی عثمان بزدار نے انصاف کے تمام تقاضے پورے کرنے کی ہدایت کر دی۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی ۔

واقعہ کے ذمہ داروں کو گرفتارکرلیا گیا ہے،علامہ طاہر اشرفی

وزیراعظم عمران خان نے نمائندہ خصوصی علامہ طاہر اشرفی میاں چنوں کے علاقے تلمبہ پہنچے ، میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پولیس کی تعداد کم اور مشتعل افراد کی تعداد زیادہ تھی، انتظامیہ لمحہ بہ لمحہ صورت حال سے آگاہ کر رہی ہے ، واقعہ میں ملوث ملزمان سمیت62افراد کو گرفتارکرلیا گیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ مشتعل ہجوم نے جو کیا وہ ناقابل معافی ہے ۔ اگر کوئی جرم کرتا ہے تو پولیس اور عدالتیں موجود ہیں ۔جن لوگوں نے یہ کام کیا ہے انہیں معافی نہیں ملے گی۔

انتظامیہ لمحہ بہ لمحہ صورت حال سےآگاہ کررہی ہے۔

واضح رہے کہ توہین رسالت کے الزام میں میاں چنوں کےعلاقے میں مشتعل ہجوم نے تشدد کر کے ایک نوجوان کو ہلاک کر دیا ہے۔

21 thoughts on “میاں چنوں واقعہ،وزیراعظم کا نوٹس،رپورٹ طلب

  1. js加固 hello my website is js加固

  2. tio buki hello my website is tio buki

  3. Barrel GL hello my website is Barrel GL

  4. genova hello my website is genova

  5. Egypt flag hello my website is Egypt flag

  6. score808tv – hello my website is score808tv –

  7. … [Trackback]

    […] There you will find 25831 more Info on that Topic: daisurdu.com/2022/02/13/میاں-چنوں-واقعہ،وزیراعظم-کا-نوٹس،رپو/ […]

  8. PBN sites
    We’ll generate a web of private blog network sites!

    Benefits of our private blog network:

    WE DO everything SO THAT GOOGLE DOES NOT comprehend THAT this is A PBN network!!!

    1- We buy web domains from distinct registrars

    2- The main site is hosted on a VPS hosting (Virtual Private Server is rapid hosting)

    3- Additional sites are on separate hostings

    4- We assign a distinct Google account to each site with confirmation in Search Console.

    5- We make websites on WordPress, we don’t employ plugins with assisted by which Trojans penetrate and through which pages on your websites are established.

    6- We do not repeat templates and use only exclusive text and pictures

    We refrain from work with website design; the client, if wished, can then edit the websites to suit his wishes

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے