آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا دورہ پنجگور

آرمی چیف کا دورہ پنجگور
Spread the love

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بلوچستان کے ضلع پنجگور کا دورہ کیا اور پنجگور حملہ پسپا کرنے والے فوجی جوانوں کے ساتھ دن گزارا۔

کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی نے آرمی چیف کے پنجگور پہنچنے پر استقبال کیا۔

بیان کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ کو ابھرتے ہوئے خطرات سے نمٹنے کے میکنزم پر بریفنگ دی گئی ۔مقامی کمانڈر کی جانب سے سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بریف کیا گیا۔

آرمی چیف نے کہا ہے کہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں، ہمدردوں کے درمیان رابطوں کو توڑنا دہشت گردی کو شکست دینے کے لیے ناگزیر ہے۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق سپہ سالار نے پنجگور کے قبائلی عمائدین سے بھی ملاقات کی، مادرِ وطن کا دفاع کرنے والے شہدا کو خراج تحسین پیش کیا ۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عمائدین کے کردار کو سراہا۔

مقامی عمائدین کو علاقے کی خوشحالی، ترقی کے لیے فوج کے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

آئی ایس پی آر آرمی چیف نے جوانوں سے خطاب میں بر وقت اور مؤثر رد عمل کی تعریف کی ۔انہوں مادر وطن کے دفاع کے لیے فرض شناسی میں عظیم قربانی پر شہدا کو خراج تحسین پیش کیا۔

آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے مزید کہا کہ مقامی آبادی کی سکیورٹی اور تحفظ یقینی بنائیں گے۔ دہشت گردی کو شکست دینے کے لئے دہشتگردوں اور سہولت کاروں کا نیٹ ورک توڑنا ہو گا۔

سپہ سالار کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں ملک دشمن عناصر کی سازشیں ناکام بنائیں گے۔ جوان اپنی آپریشنل تیاریارں برقرار رکھیں۔  دہشت گردوں کو کسی بھی قیمت پرحاصل کامیابیوں کونقصان پہنچانےکی اجازت نہیں دیں گے۔