کراچی کنگز کو مسلسل چھٹی شکست،پشاورزلمی جیت گیا

Spread the love

پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 55 رنز سے ہرا دیا

کراچی کنگز کا پشاور زلمی سے مقابلہ
Spread the love

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں سیزن کے 19ویں میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 55 رنز سے شکست دے دی۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلےگئے میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر  پشاور زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

پشاور زلمی نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 193 رنز بنائے۔

پشاور زلمی کے حضرت اللہ زازئی 52 رنزبناکر نمایاں رہے، محمد حارث نے 49، شعیب ملک 31 ، بین کٹنگ 26، شرفین ردرفورڈ11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔  حسن علی2 اور عماد وسیم ایک رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

کراچی کنگز کی جانب سے کرس جارڈن نے 3 وکٹیں حاصل کیں، محمد نبی، قاسم اکرم اور عمید آصف نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

194 رنز کے ہدف کے جواب میں کراچی کنگز کی ٹیم 6 وکٹوں کے نقصان پر 138رنز ہی بناسکی۔

کراچی کنگز کے کپتان بابراعظم 59 رنز بناکر نمایاں رہے، جوکلارک 26، محمد نبی 15، شرجیل خان اور کک بین 14 ،14 رنز بناسکے، عامریامین 6 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

پشاور زلمی کی جانب سے وہاب ریاض  اور سلمان ارشاد نے 2،2 جب کہ  محمد عمر اور لیام لیونگسٹن نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

محمد حارث کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

واضح رہے کہ کراچی کنگز کی ٹیم پی ایس ایل 7میں اب تک  6 میچ کھیلے ہیں کوئی کامیابی نہیں حاصل کر سکی ، رواں سیزن میں کراچی کی ٹیم پوائنٹس ٹیم پر آخری نمبر پر موجود ہے ، کراچی کنگز کی اگلے مرحلے تک رسائی کے اثرات بھی ناممکن نظر آ رہے ہیں۔

3 thoughts on “کراچی کنگز کو مسلسل چھٹی شکست،پشاورزلمی جیت گیا

  1. […] پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کافیصلہ کیا ۔ پشاورزلمی کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 206 رنز بنائے۔ […]

  2. […] اسٹیڈیم میں کھیلا جانے والا میچ پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کے درمیان میچ ٹائی ہو گیا۔پشاور زلمی […]

  3. […] کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ایونٹ کے 9 ویں میچ میں پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو پہلے […]

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

فروری 2022
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
28