معیشت درست سمت پرگامزن ہے،وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان کی گفتگو
Spread the love

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہماری معیشت کی سمت درست ہے جس پر چینی قیادت نے بھی اعتماد کا اظہار کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں سابق سفیروں اور صحافیوں سے خصوصی نشست میں ہوئی ۔ وزیراعظم عمران خان نے بتایا کہ افغانستان پر چین اورپاکستان میں ہم آہنگی پائی جاتی ہے ۔ وہاں انسانی بحران روکنے کے لئے سب متفق ہیں، صرف امریکہ کی رائے مختلف ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ افغانستان میں حالات خراب ہوئے تو امریکا کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چین میں فیصلہ ہونے کے بعد اس پر مکمل عملدرآمد ہوتا ہے ۔ صدر شی جن پنگ کا گراف اوپر جانےکی وجہ وزیروں کی سطح پر 400 لوگوں کا احتساب کرنا ہے۔ ہمیں 18ویں ترمیم کے بعد بہت سے مسائل کا سامنا ہے ۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چین اور پاکستان کے درمیان تعلقات کی جڑیں مضبوط ہیں، ہمارے تعلقات موجودہ دور کے بعد زیادہ مضبوط ہوئے ہیں ۔2019 میں کورونا کے باعث چین میں لاک ڈاون کیا گیا اور چینی صدر کا دورہ پاکستان ملتوی ہوگیا۔

انہوں نے بتایا کہ یہ دورہ ملتوی ہونے کے باعث کچھ چیزیں طے ہونے سے رہ گئیں ۔ چین میں اگر اوپر سے کوئی سگنل آتا ہے تو پورے ملک میں فوری طور پر اس کے اثرات آتے ہیں ۔ کورونا پابندیوں پر وہاں بہت زیادہ سختی تھی۔

وزیراعظم نے کہا کہ میں اور میری ٹیم اپنی ڈائریکشن پر بہت کلیئر ہیں، ملک میں بہت سی ریفارمز کی ضرورت ہے ۔ اگر آپ ریفارم کرنا نہیں چاہتے تو سب کو خوش کر سکتے ہیں ۔ بل پاس کرانے کے لیے اکثریت کی ضرورت ہے ۔ ہم قومی اسمبلی سے بل پاس کراتے ہیں تو سینیٹ میں پھنس جاتے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ 18 ویں ترمیم کے بعد اختیارات صوبوں اور وفاق میں تقسیم ہو گئے۔ اس ترمیم کے بعد بہت سے مسائل سامنے آئے، آج سندھ اور پنجاب میں گندم کی الگ الگ قیمتیں ہیں ۔ ملک میں اشیا کی قیمتیں یکساں ہونی چاہیے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بریفنگ میں بتایا کہ سی پیک منصوبوں میں سست روی کا تاثر غلط ہے ۔ کچھ لوگ نہیں چاہتے سی پیک آگے بڑھے۔ مسئلہ کشمیر اور افغانستان ایشو پر پاکستان اور چین میں مکمل ہم آہنگی ہے ۔ چین اور افغانستان کے ساتھ تعلقات کو آگے لے کر جائیں گے ۔

3 thoughts on “معیشت درست سمت پرگامزن ہے،وزیراعظم عمران خان

  1. […] وزیراعظم عمران خان نے میاں چنوں میں پیش آنے والے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب پولیس سے رپورٹ طلب کر لی۔ […]

  2. […] ازاں وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس ہوا تھا […]

  3. […] محمد سرور نے کہا کہ اسلامو فوبیا کےخلاف وزیراعظم  عمران خان کی کاوشیں ثمر آور ثابت ہورہی […]

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے