وزیراعظم عمران خان کا جی 13 منصوبے کا جائزہ

Spread the love

وزیرِ اعظم عمران خان نے اسلام آباد میں جی 13 منصوبے کا بغیر پروٹوکول اچانک دورہ کیا ، وزیرِ اعظم عمران خان کا سٹاف، متعلقہ حکام اور وزراء بھی دورے سے بے خبر رہے۔

وزیراعظم عمران خان جی13پراجیکٹ کا دورہ کر رہےہیں (تصویر:بشکریہ سوشل میڈیا)

وزیرِ اعظم عمران خان کے ساتھ معاونِ خصوصی ڈاکٹر شہباز گِل اور سٹاف کو علیحدہ گاڑی میں منزل بتائے بغیر دورے پر لے جایا گیا۔

وزیراعظم عمران خان کا جی 13 پراجیکٹ کا دورہ (تصویر:بشکریہ سوشل میڈیا)

وزیراعظم عمران خان الصبح منصوبے کا جائزہ لینے پہنچنے توکام کرنے والا سٹاف اور حکام موجود نہ تھے، وزیرِ اعظم نے حکام اور ملازمین کی غیر حاضری کا نوٹس لیا۔

وزیراعظم عمران خان تعمیراتی منصوبے کا جائزہ لے رہے ہیں (تصاویر:بشکریہ سوشل میڈیا)

عمران خان نے دورے کے موقع پر کنسٹرکشن سائٹ پر مینیجر کو بلایا گیا، جس نے وزیراعظم کو منصوبے کی تعمیر کی رفتار پر بریفنگ دی، وزیراعظم عمران خان نے منصوبے پر کام تیز کرنے کی تاکید کی۔