ملتان سلطان کی مسلسل چھٹی فتح

Spread the love

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے دوسرے مرحلے لاہور میں آغاز ہو گیا. ایونٹ کا 16 واں میچ ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا گیا جو ملتان سلطانز نے 42 رنز سے جیت لیا۔

پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی

ملتان سلطان کے بلے بازوں نے عمدہ پرفارمنس دکھائی اور مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کےنقصان پر182 رنز بنائے ، اوپنر بلے باز شان مسعود 68 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔

محمد رضوان اور ٹم ڈیوڈ نے 34،34 رنز کا انفرادی اسکور کیا ، ریلے روسو 15 ، خوشدل شاہ 11، عباس آفریدی 5 جبکہ علی انور ایک رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

پشاور زلمی کی جانب سے سلمان ارشد، ثاقب مقصود اور وہاب ریاض نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ملتان سلطانز کی جانب سے دیئے گئے183 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کی ٹیم 19.3 اوورز میں 140 رنز پر ڈھیر ہو گئی، شعیب ملک 44، لیونگ اسٹون 24، بین کٹنگ 23 ، شیرفین ردرفورڈ 21 رنز بنا کر نمایاں بیٹسمین رہے ، پشاورزلمی کے 6 کھلاڑی ڈبل ہندسہ عبوری نہ کر پائے۔

کامران اکمل اور طلعت حسین 4،4، سلمان ارشد2، حیدرعلی اور وہاب ریاض ایک ایک ،محمد عمر صفر پر آؤٹ ہو گئے، ثاقب محمود 11 رنز کے انفرادی اسکور کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

ملتان سلطانز کے موزاربانی، خوشدل شاہ نے 3،3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ، شاہنواز دھانی نے 2، عمران طاہر اور عباس آفریدی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

شان مسعود کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

فروری 2022
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
28