لاہور قلندرز کی ملتان سلطانز کو 52 رنز سے شکست

Spread the love

لاہور قلندرز نے پی ایس ایل 7کی ناقابل شکست ٹیم ملتان سلطانز کو 52رنز سے شکست دے دی۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں  کھیلے گئے ایونٹ کے 17ویں میچ میں ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

لاہور قلندرز کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر 182رنز بنائے،اوپنربلے باز فخرزمان نے 60رنز کی جارحانہ اننگزکھیلی،محمد حفیظ نے 43،کامران گلفام نے42،عبداللہ شفیق رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

ملتان سلطانز کے عمران طاہر،عباس آفریدی،شاہنوازدھانی اور انورعلی ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

لاہورقلندرز کی جانب سے دیئے گئے 183رنز کے ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی بیٹنگ لائن لڑ کھڑا گئی، پوری ٹیم 19.3اوورز میں 130رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

صہیب مقصود29،ٹیم ڈیوڈ 24،خوشدل شاہ22،کپتان محمد رضوان 20رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے،اوپنربلے باز شان مسعود8،انورعلی5،عباس آفریدی ایک جبکہ ریلے روسو اورموذربانی بغیرکوئی اسکور کیے پویلین لوٹ گئے۔

لاہورقلندرز کی جانب سےزمان خان نے 3،شاہین شاہ آفریدی،حارث رؤف اورراشدخان نے 2،2وکٹیں حاصل کیں۔

لاہورقلندرز کے فخرزمان کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

One thought on “لاہور قلندرز کی ملتان سلطانز کو 52 رنز سے شکست

  1. […] اسٹیڈیم کراچی میں پی ایس ایل کے تیسرے میچ میں ملتان سلطانز کے کپتان محمدرضوان نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو بیٹنگ […]

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

فروری 2022
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
28