وزیرِ اعظم عمران خان نے اسلام آباد میں جی 13 منصوبے کا بغیر پروٹوکول اچانک دورہ کیا ، وزیرِ اعظم عمران خان کا سٹاف، متعلقہ حکام اور وزراء بھی دورے سے بے خبر رہے۔

وزیرِ اعظم عمران خان کے ساتھ معاونِ خصوصی ڈاکٹر شہباز گِل اور سٹاف کو علیحدہ گاڑی میں منزل بتائے بغیر دورے پر لے جایا گیا۔

وزیراعظم عمران خان الصبح منصوبے کا جائزہ لینے پہنچنے توکام کرنے والا سٹاف اور حکام موجود نہ تھے، وزیرِ اعظم نے حکام اور ملازمین کی غیر حاضری کا نوٹس لیا۔

عمران خان نے دورے کے موقع پر کنسٹرکشن سائٹ پر مینیجر کو بلایا گیا، جس نے وزیراعظم کو منصوبے کی تعمیر کی رفتار پر بریفنگ دی، وزیراعظم عمران خان نے منصوبے پر کام تیز کرنے کی تاکید کی۔