منظور وسان کو نئے خواب،دلچسپ پیش گوئیاں

Spread the love

منظور وسان نے کہا کہ عمران خان کے لئے ایک کے بعد ایک بحران آئے گا

Spread the love

پیپلزپارٹی کے رہنما منظور وسان نے رواں سال عام انتخابات کا خواب دیکھ لیا۔

سپریم کورٹ پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں منظور وسان نے 23 مارچ کو وزیراعظم کے لئے اہم دن قرار دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے لئے ایک کے بعد ایک بحران آئے گا، عمران خان تحریک عدم اعتماد سے پہلے اسمبلی تحلیل کر سکتے ہیں، اسی سال عام انتخابات بھی ہو سکتے ہیں۔

منظور وسان کا کہنا تھا کہ عمران خان سے ایسے فیصلے کروائے جائیں گے جو مستقبل میں ان کے لیے مسائل پیدا کر سکتے ہیں۔

منظور وسان نے کہا کہ اپوزیشن نے آپس کے اختلافات اپنی جگہ لیکن تحریک عدم اعتماد پر سب متفق ہیں، حالات سے لگتا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کامیاب ہو جائے گی

صحافی نے سوال کیا کہ کیا 23 مارچ کی پریڈ میں عمران خان بطور وزیراعظم شریک ہوں گے؟ منظور وسان نے جواب دیا کہ ممکن ہے عمران خان کی جگہ کوئی اور شرکت کرے۔

صحافی نے سوال کیا کہ اس سب کے پیچھے کون ہے جو ڈوریاں ہلا رہا ہے؟ منظور وسان نے کہا کہ پیچھے جو ہوتے ہیں وہ نظر نہیں آتے، حالات سنگین نظر آ رہے ہیں ،میں خلائی مخلوق پر یقین نہیں رکھتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج باہر گھومنے والے کل جیل میں بھی ہو سکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

فروری 2022
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
28