شاہ محمد خان اور عمر امین کنڈا پور کی نااہلی ختم

Spread the love

اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیرٹرانسپورٹ خیبرپختونخوا شاہ محمد اور وفاقی وزیرعلی امین گنڈا پورکے بھائی عمر امین گنڈا پور کی نااہلی ختم کردی، عدالت نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کوکالعدم قرار دے دیا۔۔

چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے مختصر فیصلہ جاری کیا،عدالتی فیصلے کے مطابق بکا خیل سے پی ٹی آئی امیدوار مامون الرشید کی نااہلی برقرار رہے گی۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ کہ اتنی خلاف ورزی کہ ایک وزیر بیلٹ باکس ہی اٹھا کر لے جائے، جب اتنی سنگین خلاف ورزی ہوگی تو پھر تو پوری سیاسی جماعت ذمہ دار ہوگی، بیلٹ باکس اٹھانے کے الزامات معمولی نہیں ہیں۔
شاہ محمد کے وکیل نے موقف اپنایا کہ کہا کہ یہ مخالف امیدوار کی جانب سے الزامات لگائے گئے ہیں جن میں سچائی نہیں،چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا آپ کے موکل ان کا نام لیتے ہیں؟ وکیل نے جواب دیا کہ وہ بھی ان کا نام نہیں لے رہے۔

درخواست گزار کے وکیل نے دلائل دیئے کہ یہ معاملہ بیلٹ بکس اٹھانے کے علاوہ دیگر الزمات کا بھی ہے ،اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسر نے اپنی جگہ محبت خان نامی شخص کو بٹھا دیا اور کہا کہ آدھے پیسے آپ لے لینا،محبت خان کے خلاف کرپٹ پریکٹس کی کارروائی ہونی جائے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریمارکس دیئے کہ الیکشن کمیشن کا آرڈر دکھا دیں کہ وہ اس بارے میں کیا کہتا ہے؟یہ اپیل نہیں ہے، بتا دیں کہ یہ عدالت رٹ کے دائرہ اختیار میں کس حد تک جا سکتی ہے؟بیلٹ باکس اٹھانے کے الزامات معمولی نہیں ہیں۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کے عمر امین گنڈا پور کے کیس میں چیف جسٹس اسلام آباد اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیئے کہ الیکشن کمیشن کو پہلے جرمانہ اور بعد ازاں نااہل کرنا چاہیے تھا،یہ جرمانے والا معاملہ سکپ کیوں ہوا۔

One thought on “شاہ محمد خان اور عمر امین کنڈا پور کی نااہلی ختم

  1. […] اسلام آباد ہائی کورٹ نے مسلم لیگ ن کو پارلیمنٹ میں کردار ادا کرنے کا مشورہ دیا۔ ریمارکس دیئے کہ سیاسی جماعتیں پارلیمنٹ میں اپنا کردار ادا کریں ۔ غیر ضروری پٹیشنز دائر نا کریں۔ پٹشنر مسلم لیگ ن بھی حکومت میں رہ چکی ہے ۔ آرڈیننس سے متعلق ان کو پتہ ہے ۔ پارلیمنٹ کا بہت بڑا کردار ہے یہاں تک کہ وہ آئین میں ترمیم کر سکتے ہیں۔ […]

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔