آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کادورہ کراچی

Spread the love

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ  نے کراچی کا دورہ  کیا، کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سپہ سالار آرڈیننس سنٹر ملیر میں کرنل کمانڈنٹ تقریب میں شریک ہوئے ، آرڈیننس کور کے حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران اور جوانوں کی بڑی تعداد نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

آرمی چیف نے میجر جنرل سید شہاب شاہد کو آرڈیننس کور کا کرنل کمانڈنٹ اور ان کو ترقی کے بیجز لگائے ۔

 آرمی چیف نے جنگ اور امن میں بالخصوص دہشت گردی کے خلاف جنگ کے دوران کور کے کردار کو سراہا، آرمی چیف نے کراچی میں پی اے ایف ایئر وار کالج انسٹی ٹیوٹ کا بھی  دورہ کیا۔35ویں ایئر وار کورس کے شرکاء سے خطاب کیا ۔

آرمی چیف نے پی اے ایف کی مکمل پیشہ ورانہ مہارت اور اس کی قابل رشک کامیابیوں کو سراہا۔

آرمی  چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ افسران جدید ترقیات سے ہم آہنگ رہنے اور جدید فائدہ کو برقرار رکھنے کے لیے مسلسل کوششیں کریں۔جدید دور کے میدان جنگ میں برتری صرف اسی صورت میں برقرار رکھی جا سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب ہم عصری چیلنجز کے لیے زندہ رہیں اور ابھرتے ہوئے جدید تصورات کے مطابق ان سے نمٹنے کے لیے تیار ہوں۔

سپہ سالا کا کہنا تھا ہمیں دشمن کی طرف سے کسی بھی مہم جوئی کا مناسب جواب دینے کے لیے چوکنا رہنا چاہیے۔

3 thoughts on “آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کادورہ کراچی

  1. […] آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے  نگرپارکر کا دورہ کیا اورپورا دن جوانوں  کے ساتھ گزارا، آرمی چیف کو  مقامی کمانڈر نے فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی۔ […]

  2. […] ملتان گیریژن پہنچ  گیا ۔ رائل سعودی لینڈ فورسز کا دستہ پاک فوج دو ماہ تربیت حاصل کرے گا […]

  3. hawaii drinking as a minor 16 For a low-key scenic walk,
    head to the Kapalua Coastal Trail to take in the stunning ocean views.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔