حوثیوں کی سعودی ایئرپورٹ کو نشانہ بنانے کی کوشش ناکام

Spread the love

پاکستان کی سعودی عرب پر حملے کی مذمت

Spread the love

پاکستان  نے حوثی جنگوؤں کی جانب سے سعودی عرب کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ڈرون حملےکی مذمت ہے ۔ ترجمان دفترخارجہ نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے ۔ ترجمان دفترخارجہ عاصم افتخار کا کہنا ہے کہ ایسے حملے نہ صرف عالمی قوانین کی خلاف ورزی بلکہ خطے اور سعودی عرب کی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں ۔

پاکستان ایسے حملوں کی فوری بندش کا مطالبہ کرتا ہے۔پاکستان سعودی عرب کی سالمیت اور علاقائی سالمیت کے خطرے میں سعودی عرب کے ساتھ بھرپور یکجہتی اور حمایت کرتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یمن سے بارودی مواد سے لدا ڈرون سعودی عرب کے ابہا ایئرپورٹ کی جانب آیا، عرب اتحاد نےاس  مسلح ڈرون کوہدف تک پہنچنے سے پہلے تباہ کردیا  ہے۔

سعودی نیوز ایجنسی کے مطابق ڈرون کا ملبہ گرنے سے ہوائی اڈے کے آس 12افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں غیر ملکی شہری بھی شامل ہیں ۔ حملے کے بعد ابہا ایئرپورٹ سے پروازیں کچھ دیر کے لیے معطل رہیں ۔ تاہم سکیورٹی کلیئرنس ملنے کے بعد آپریشن بحال کردیا  ہے۔

عرب اتحاد نے بھی حوثی جنگوؤں کو سخت جواب دینے کی ٹھان لی ہے، یمن کے دارالحکومت صنعاء کے مکینوں سے اگلے 72 گھنٹے میں کچھ ’’سویلین مقامات‘‘ کو  خالی کرنے کی ہدایت کی ہے ، اور خبردارکیا ہے کہ وہ شہراور اس کے نواح میں حوثی جنگوؤں کے ٹھکانوں پرفضائی حملے کرسکتا ہے، عرب اتحاد کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب ورسعودی شہریوں کی حفاظت یقینی بنانے کے لئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں گے۔

سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے امریکی صدر جو بائیڈن نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔جس میں مملکت میں شہری اہداف کے خلاف حوثی جنگوؤں کی کارروائیوں سمیت علاقائی امور پر گفتگو کی گئی ۔شاہ سلمان نے کہا کہ دہشت گردی اور اس کی فنڈنگ کے انسداد کے سلسلے میں مشترکہ سکیورٹی تعاون کو مضبوط بنانا اور بنائے رکھنا ضروری ہے۔

سعودی فرمانروا نے اس بات پر زور دیا کہ ’مملکت خطے میں کشیدگی پیدا کرنے والے تمام اسباب کے ازالے اور مکالمہ جاری رکھنے کا خواہاں ہے ۔ انہوں نے سعودی سرحدوں کے دفاع اور شہریوں کے تحفظ کے سلسلے میں مملکت کی مدد سے متعلق عہد کی پابندی کو سراہا۔

واضح رہے کہ  اس سے پہلے حوثی جنگوؤں نے جنوری کے آخری دس دنوں میں متحدہ عرب امارات کو دو مرتبہ یمن کے حوثی باغیوں کے حملوں کا سامنا کرنا پڑا ۔ پہلا ابوظبی کی تیل تنصیبات پر ہوا، تو دوسرے میں اُسی شہر کے امریکی فوجی اڈّے کو نشانہ بنایا گیا ۔ فروری میں بھی حوثی جنگجوؤں کی جانب سے ڈرؤن حملوں کی کوشش کی گئی جسے ناکام بنا دیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب کے مختلف علاقوں کواکثر بیلسٹک میزائل اورڈرون سے نشانہ بنانے کی کوشش کی جاتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

فروری 2022
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
28