دس بہترین وزارتوں میں سرٹیفکیٹ تقسیم

Spread the love

اسلام آباد میں منعقدہ تقریب میں 10 وازارتوں میں تعریفی سرٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے۔ مراد سعید کی وزارت مواصلات نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔ اسدعمر کی وزارت منصوبہ بندی کا دوسرا نمبر، ثانیہ نشتر کی وزارت تخفیفِ غربت کا تیسرا نمبر رہا۔

چوتھے نمبر پر وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود، پانچویں نمبر پر وفاقی وزیر ہیومن رائٹس شیریں مزاری رہیں۔ چھٹے نمبر پر وفاقی وزیر خسرو بختیار، ساتویں پر قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹرمعید یوسف، آٹھویں نمبر پر عبدالرزاق داؤد کی وزارت انڈسٹری اینڈ پروڈکشن رہی۔ شیخ رشید کی وزارت داخلہ کا نواں جبکہ فخر امام کی وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی کا دسواں نمبر رہا۔

سرٹیفکیٹ حاصل نہ کرنے والوں میں شاہ محمودقریشی، فواد چوہدری، شوکت ترین ، پرویزخٹک ،شبلی فراز، اعظم سواتی، علی زیدی، فروغ نسیم ، فیصل سلطان، حماد اظہر، غلام سرور شامل ہیں۔

طارق بشیرچیمہ، سیدامین الحق، مونسل الہیٰ ٹاپ 10 میں جگہ نہ بنا سکے

تقریب سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ شہزاد ارباب نے پہلے ہی بتا دیا تھا ٹاپ 10 کون ہیں ، اس لیے باقی وزراء نہیں آئے۔ مراد سعید کی وزارت کی کارکردگی بہترین ہے، مراد سعید کو پہلے نمبر پر آنے پر مبارکباد دیتا ہوں۔ تعریفی اسناد کی تقسیم سے وزارتوں کی کارکردگی مزید بہتر ہوگی۔ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی وزارتوں کو مراعات دی جائیں گی۔ سزا اور جزا کے بغیر دنیا کا کوئی نظام کامیاب نہیں ہوسکتا۔

عمران خان نے کہا کہ گورننس کا مقصد عوام کی زندگی میں بہتری لانا ہونا چاہیے، ہمیں اپنی برآمدات کو فروغ دے کر معیشت کو مستحکم بنانا ہے، بہتر کارکردگی دکھانے والی وزارتوں کے بونس میں اضافہ کیا جائے گا، معاشی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے غیر روایتی حل تلاش کرنا ہے۔

وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کابینہ کی بہترین کارکردگی پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ہم جگہ نہیں بنا سکے۔

انہوں نے کہا کہ کارکردگی پروجیکٹس پر عمل درآمد سے جانچی جاتی ہے، کچھ منصوبوں میں ردوبدل کیا ہے جو زیادہ سود مند ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

فروری 2022
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
28