سابق چیئرمین شبرزیدی دور میں غیرقانونی ریفنڈ کا انکشاف

Spread the love

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین رانا تنویر حسین کی صدارت میں ہوا ۔ کمیٹی میں سابق چئیرمین ایف بی آر شبر زیدی کے دور میں 16 ارب کے ریفنڈ غیرقانونی طور دیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

چیئرمین کمیٹی رانا تنویر حسین نے کہا کہ شکایات موصول ہوئی ہیں ۔ہ شبر زیدی نے اپنے کھاد کمپنی کے دوست کو نوازنے کے لئے غیر قانونی ریفنڈ ادا کیے۔

رکن کمیٹی سید نوید قمر کا کہنا تھا کہ ایف بی آر میں بے ضابطگیاں ہوئیں ۔ چئیرمین ایف بی آر کمیٹی سے غائب ہیں ۔ نو قمر چئیرمین ایف بی آر کی عدم موجودگی پر کمیٹی سے احتجاجاً واک آؤٹ کرگئے۔

چئیرمین ایف بی آر کی عدم موجودگی کے باعث کمیٹی کا اجلاس موخر کر دیا گیا . چئیرمین کمیٹی نے پبلک اکاونٹس کی ذیلی کمیٹیوں کی کارکردگی جانچنے کنوینئرز کو طلب کر لیا ہے۔

رانا تنویر کا کہنا ہے کہ جن ذیلی کمیٹیوں کی کارکردگی بہتر نہیں ان کے کنوینئرز کو ہٹا دیا جائے گا،انہوں نے کہا کہ ایاز صادق، ریاض فتیانہ، منزہ حسین کی ذیلی کمیٹیوں کی کارکردگی بہتر ہے،پی اے سی کے پاس 38 ہزار پیراز تھے جن میں سے 5 ہزار کلئیر کر دیئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے