تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے تیسری شادی کرلی ۔ عامر لیاقت حسین نے انسٹاگرام کے ذریعے اپنی تیسری شادی کی اطلاع دی اور اہلیہ کے ساتھ تصویر شیئر کی ۔ عامر لیاقت نے اپنی تیسری بیوی کے ساتھ ایک خوبصورت تصویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی۔

عامر لیاقت نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ وہ گزشتہ روز 18 سالہ سیدہ دانیہ شاہ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ہیں ۔ اپنی نئی نویلی دلہن کے بارے میں مزید بتایا کہ ان کی بیوی سرائیکی، دلکش، سادہ اور پیاری ہے۔

رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت نے اپنی پوسٹ میں سرائیکی خاندان کی تعریف کی ۔ مداحوں سے اپنے اور اہلیہ کے لیے دعاؤں کی درخواست بھی کی ۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی زندگی کی ایک تاریک سرنگ سے گزر چکے ہیں جو ایک غلط موڑ تھا۔
عامر لیاقت کی تیسری بیوی آرٹسٹ اور ٹک ٹاکر ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے عامر لیاقت کو تیسری شادی پر مبارکباد دی ہے۔
عامر لیاقت نےٹوئٹر پر کہا ’’وزیراعظم کا مشکور ہوں جنہوں نے فون کرکے شادی پر مبارکباد دی۔ شکریہ وزیراعظم صاحب۔‘‘ ٹوئٹ میں عامر لیاقت نے وزیراعظم عمران خان اور پی ٹی آئی کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹس کو بھی ٹیگ کیا۔