انڈونیشیا بھی رافیل طیاروں کا خریدار

رافیل طیارے
Spread the love

بھارت کے بعد انڈونیشیا بھی رافیل طیاروں کا خریدار بن گیا،، انڈونیشیا اور فرانس کے درمیان رافیل لڑاکا طیاروں کا معاہدہ طے پا گیا

جکارتہ نے 42 رافیل جیٹ طیاروں کا آرڈر دے دیا ہے کیونکہ فرانس اور انڈونیشیا ایشیا پیسیفک میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں فوجی تعلقات کو مضبوط بنا رہے ہیں۔

انڈونیشیا کے وزیر دفاع نے جمعرات کو اعلان کیا کہ فرانس کے ساتھ چھ ڈسالٹ رافیل لڑاکا طیارے خریدنے کا معاہدہ کیا گیا ہے۔ معاہدے کے تحت مزید 36 جیٹ طیاروں کی خریداری متوقع ہے۔ پرابوو سوبیانتو نے کہا کہ "ہم نے 42 رافیل کی خریداری پر اتفاق کیا ہے۔ آج جو معاہدہ ہوا ہے وہ پہلے چھ کے لیے ہے، جس کے بعد 36 دیگر رافیل طیارے بھی خریدیں گے۔”

اس معاہدے کا اعلان ایسے وقت میں کیا گیا جب فرانسیسی وزیر دفاع فلورنس پارلی نے جکارتہ میں انڈونیشیا کے ہم منصب سے ملاقات کی۔ فرانسیسی وزیر دفاع پارلی کے مطابق انڈونیشیا نے رافیل جنگی طیاروں کا انتخاب اپنی "تکنیکی مہارت” اور اس کی "آپریشنل صلاحیتوں” کا مظاہرہ کرنے کی وجہ سے کیا تھا۔

یہ اقدام پیرس اور جکارتہ کے درمیان تعلقات کی مضبوطی کی علامت ہے۔ پچھلے سال آبدوز کی خریداری کی ناکامی کے بعد فرانس کے خطے کے ملکوں سے تعلقات خراب ہو گئے تھے، کیونکہ آسٹریلیا نے امریکہ کا ساتھ دیتے ہوئے فرانس کے ساتھ ملٹی بلین ڈالر کے معاہدے کے توڑ دیا تھا۔ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے اکتوبر میں کہا تھا کہ کینبرا نے "دونوں ممالک کے درمیان اعتماد کا رشتہ توڑ دیا ہے۔” فرانس نے احتجاجاً آسٹریلیا اور امریکہ سے اپنے سفیروں کو واپس واپس بلا لیا تھا۔ آسٹریلیا نے حکمت عملی تبدیل کرتے ہوئے واشنگٹن اور لندن کے ساتھ ایک نئے دفاعی اتحاد قائم کیا جس کا نام آکوس رکھا گیا۔ اس سیکورٹی معاہدے کو ایشیا پیسیفک میں چین کا مقابلہ کرنے کے اقدام کے طور پر دیکھا گیا۔ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے انڈونیشیا کی جانب سے رافیل طیارے خریدنے کے اعلان پر خوشی کا اظہار کیا۔ ٹوئٹر پر فرانسیسی صدر نے کہا بیالس رافیل خرید کر انڈونیشیا نے فرانس کی صنعتی عمدگی کا انتخاب کیا! 400 سے زیادہ فرانسیسی کمپنیوں اور ہزاروں کارکنان جو رافیل کو ڈیزائن کرتے ہیں ان کے کام کو پہچان ملی۔

فرانس دیگر ممالک کے ساتھ بھی رافیل  لڑاکا طیاروں کی خریداری کے کامیاب سودے کرنے میں کامیاب ہو گیا ہے۔ دسمبر میں متحدہ عرب امارات نے 80 جنگی طیاروں کا ریکارڈ معاہدہ کیا۔ قطر نے 36 اور مصر نے 50 سے زائد کا آرڈر دیا۔

رافیل ایف فور ماڈل کے طیارے اب بھی 2 ارب بلین مالیت کے ترقیاتی پروگرام سے گزر رہے ہیں، جو 2024 میں مکمل ہوں گے۔ یہ 2027 سے مارکیٹ میں دستیاب ہوں گے۔ ڈسالٹ ایوی ایشن نے ہندوستان، یونان اور کروشیا سے بھی طیاروں کے آرڈر لیے ہیں۔ یاد رہے پاکستان کے ہاتھوں بھارتی ائیر فورس کا طیارہ دن دیہاڑے گرا کر پائلٹ ابھی نندن کی گرفتاری کے بعد بھارت نے رافیل طیارے خریدے تھے۔

8 thoughts on “انڈونیشیا بھی رافیل طیاروں کا خریدار

  1. js安全 hello my website is js安全

  2. Javier hello my website is Javier

  3. maxbet303 hello my website is maxbet303

  4. coin 1978 hello my website is coin 1978

  5. … [Trackback]

    […] There you will find 22811 additional Information to that Topic: daisurdu.com/2022/02/10/انڈونیشیا-بھی-رافیل-طیاروں-کا-خریدار/ […]

  6. … [Trackback]

    […] There you can find 58405 additional Info on that Topic: daisurdu.com/2022/02/10/انڈونیشیا-بھی-رافیل-طیاروں-کا-خریدار/ […]

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے