اسحاق ڈار بطور سینیٹر حلف اٹھانے کو تیار

Spread the love

مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے سینیٹ کی نشست کا حلف اٹھانے کے لیے چیئرمین سینیٹ کو آگاہ کر دیا ۔ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو اہم خط لکھا۔ خط کی کاپی الیکشن کمیشن کو بھی کاپی بھجوائی گئی ہے۔

اسحاق ڈار نے خط میں مؤقف اپنایا کہ 3 مارچ 2018 کو سینیٹ کی نشست پر میرے انتخاب کو چیلنج کرنے سے پیدا ہونے والا قانونی تنازعہ حل ہو چکا ہے ۔ 21 دسمبر 2021 کو سپریم کورٹ نے سول اپیل مسترد کر دی ۔ جس کے بعد عدالت عظمی کا 8 مئی  2018  کا ممبر شپ کی معطلی کا حکم نامہ ختم ہوگیا۔

خط میں مزید کہا گیا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کی روشنی میں الیکشن کمیشن نے 10 جنوری 2022 کا میری سینٹ نشست پر کامیابی کو معطل کرنے کا اپنا نوٹیفکیشن واپس لے لیا ہے ۔ قانونی  رکاوٹیں  دور ہونے کے بعد بطور منتخب سینیٹر حلف اٹھانے کے لیے تیار ہوں ۔ برطانیہ میں زیرعلاج ہونے کے سبب فی الحال ذاتی طور پر آنے سے قاصر ہوں ۔ بطور سینیٹرویڈیو لنک کے ذریعے حلف لیا جائے ۔ یہ طریقہ سپریم کورٹ میں پہلے ہی زیر استعمال ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ اگر ورچوئل طریقہ اختیار کرنا ممکن نہ ہو تو چیئرمین سینیٹ آئین کے آرٹیکل 255 کے تحت برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر یا کسی مجاز شخص کے ذریعے حلف لینے کا انتظام کریں۔

 اسحاق ڈار نے اس ضمن میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو اپنے خط میں آئین کے آرٹیکل 255 کی ذیلی شق 2 کا حوالہ بھی شامل کیا ہے ۔ خط میں کہا گیا کہ آئینی شق کے تحت چیئرمین سینٹ کسی شخص کو منتخب رکن سے حلف لینے کے لیے مقرر کر سکتے ہیں جو آئین کے آرٹیکل 255 کے تحت منتخب رکن سے حلف لینے کا مجاز ہے ۔ انہوں نے چیئرمین سینیٹ سے آئین کے آرٹیکل 255 کی ذیلی شق 2 کے مطابق ان سے حلف لینے کی استدعا کی ہے۔

 اسحاق ڈار نے خط میں واضح کیا کہ ایک متعین مدت میں بطور رکن  پارلیمنٹ حلف  لینے کے حوالے سے حالیہ  2021  میں کی گئی قانونی ترمیم ان کے 3 مارچ    2018  کو ہونے والے  الیکشن پر لاگو نہیں ہوتی ۔ اسحاق ڈار نے خط کے ہمراہ لندن میں اپنے معالج کی تازہ ترین میڈیکل رپورٹ بھی ارسال کی ہے۔

اسحاق ڈار نے اپنا خط اور میڈیکل رپورٹ چیئرمین سینٹ اور الیکشن کمیشن کو ای میل کے ذریعے بھی بھجوائی ہیں۔

One thought on “اسحاق ڈار بطور سینیٹر حلف اٹھانے کو تیار

  1. […] پی آئی ڈی میں نہیں عدالتوں میں کرپشن ثابت کرنی تھی، اب اسحاق ڈار کا اقبالی بیان لے آئے ہیں ۔ ایف آئی اے کو کہتی ہوں کہ ان […]

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔