ٹک ٹاکر حریم شاہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ریڈار پر آ گئی ہیں ۔ ایف بی آر کے انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن ونگ نے حریم شاہ کو نوٹس جاری کردیا ۔ نوٹس 17فروری کو صبح ساڑھے 11 بجے دفتر میں طلب کر لیا ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نوٹس میں حریم شاہ کو متنبہ کیا گیا ہے کہ وہ مذکورہ تاریخ پر اپنی حاضری کو یقینی بنائیں بصورت دیگر ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔ نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ عدم حاضری کی صورت میں ان کی گرفتاری بھی عمل میں لائی جا سکتی ہے ۔ نوٹس کے مطابق کے خلاف انکم ٹیکس آرڈیننس 2001کے سیکشنز 191اور199 کے تحت کارروائی بھی کی جا سکتی ہے۔
حریم شاہ کو نوٹس میں اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت کارروائی شروع کرنے کا بھی عندیہ دیا گیا ہے۔