اپوزیشن کی سیاست 50 روز کی رہ گئی

Spread the love

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی سیاست 50 روز کی رہ گئی

Spread the love

وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی سیاست 50 دن کی رہ گئی ہے ۔ اس کے بعد عمران خان مضبوط ہو جائیں گے ۔ اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل اور حکومت کے ساتھ ہے ۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ فضل الرحمان کی سیاست الگ اور پیپلزپارٹی و ن لیگ کی سیاست الگ ہے ۔ پوری اپوزیشن کے راستے جدا جدا ہیں ۔ یہ لوگ ہمارے اتحادیوں سے مدد مانگ رہے ہیں ۔ مجھے یہ لوگ 23 مارچ کو بھی اسلام آباد آتے نظر نہیں آرہے ۔ یہ سارے ٹی وی ٹی وی دیکھ رہے ہیں ۔ ان سے پوچھتا ہوں کہ انہوں نے کیا لینے کے لئے اسلام آباد آنا ہے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اپوزیشن عدم اعتماد کیلئے ارکان پورے نہیں کرسکتی ۔ عدم اعتماد لانے کا دعوی کرنے والے لاکر دکھائیں ۔ ان کو شکست ہوگی ۔ یہ لوگ عدم اعتماد کے لئے بندے نہیں لاسکتے، مارچ میں کس کو لے کر آئیں گے ۔ اپوزیشن اپنی چارپائی کے نیچے جھاڑو دے، اپنے بندے پورے کرے ۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان کی ایک منتخب حکومت ہے وہ مقابلہ کرنے والا شخص ہے ۔ اپوزیشن کو پتہ لگ جائے گا عمران خان سرخرو ہوں گے ۔ کیوں کہ ان کے پاس موثر ہتھیار دیانت داری کا ہے۔
وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ شہبازشریف کے کیسز میں بڑی جان ہے ۔ اس وقت سب سے مضبوط کیس شہبازشریف اور حمزہ شہباز کا ہے ۔ اسی لئے وہ زیادہ ایکٹو ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہبازشریف نواز شریف سے بڑے کرپٹ ہیں ۔ نیب کے کیس میں عدالتوں نے بڑاوقت لیا ۔ اس وقت 70 کیس میگا کرپشن کے ہیں ان کے فیصلے ہونے چاہئے ۔ اگلے ڈیڑھ سال میں ان سترکیسوں کا فیصلہ کرانے کی کوشش کریں گے ۔ لوگوں نے ہم سے چوری کے پیسے اور لوٹی ہوئی دولت واپس لانے کی امیدیں رکھی تھیں۔ اس بات کا اعتراف ہے کہ لوٹی ہوئی دولت واپس لانے کا وعدہ پورا نہیں کرسکے۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے بتایا کہ 14 فروری کو ایران کے وزیر داخلہ پاکستان آ رہے ہیں ۔ 23 سال بعد آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم پاکستان آ رہی ہے ۔ وزیراعظم عمران خان روس کا اہم دورہ کرنے جا رہے ہیں ۔ وزیراعظم نے رینجرز اور ایف سی کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافہ کیا ۔ آزاد کشمیر اور بلوچستان میں وراثتی سرٹیفکیٹ دینے جا رہے ہیں۔

2 thoughts on “اپوزیشن کی سیاست 50 روز کی رہ گئی

  1. […] گے ۔ ایرانی وزیر داخلہ اپنے وفد کے ہمراہ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے ملاقات بھی کریں […]

  2. […] وزیرداخلہ شیخ رشید نے راولپنڈی میں ماں بچہ اسپتال کے دورے  پر منصوبے کی […]

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔