اسکروٹنی کمیٹی فعال کرنے کی درخواست

Spread the love

تحریک انصاف کی کمیٹی فعال کرنے کی درخواست

Spread the love

الیکشن کمیشن پاکستان میں پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کی، وزیرمملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے الیکشن کمیشن سے اسکروٹنی کمیٹی کو فعال کرنے کی درخواست کردی۔

چیف الیکشن کمشنرسکندرسلطان راجہ نے ریمارکس دیے کہ آپ درخواست دائر کریں، جب کیس لگے تو سماعت کریں گے، فرخ حبیب نے کہا کہ درخواست دائر کر چکے ہیں، مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی فنڈنگ کیس پر سکروٹنی کمیٹی تاحال نہیں بن سکی، الیکشن کمیشن نے سکروٹنی کمیٹی فعال کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔

چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیئے کہ آڈیٹر جنرل آفس سے تین ناموں پر مشتمل پینل مانگ لیا ہے، آڈیٹر جنرل آفس سے تین ناموں کا پینل موصول ہوتے ہی سکروٹنی کمیٹی کی تشکیل نو کر دی جائے گی۔

الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو میں وزیرمملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے 12 اکانٹس کا ریکارڈ موجود نہیں، امریکا ،برطانیہ میں جو ان کی کمپنیاں ہیں، ان کا حساب دیں، پیپلزپارٹی اور ن لیگ کروڑوں روپے کا حساب نہیں دے سکیں، اسکروٹنی کمیٹی کو ابھی فعال نہیں کیا گیا، ان کی کوشش ہوتی ہے احتساب اور الیکشن کمیشن سے بھاگیں، دونوں جماعتیں الیکشن کمیشن قانون سے بھاگ رہی ہیں

فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ کبھی ایک دوسرے کو چور کہتے اور سڑکوں پر گھسیٹنے کی بات کرتے ہیں، کبھی یہ ناشتے اور کھانے پر اکٹھے ہو جاتے ہیں، چوری آصف زرداری نے بھی اور شہبازشریف نے بھی کی۔

وزیرمملکت اطلاعات و نشریات کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں تمام سیاسی جماعتوں کے فنڈز کیس کا فیصلہ ہو، دونوں جماعتوں کو لوٹ مار کا حساب دینا ہوگا۔

4 thoughts on “اسکروٹنی کمیٹی فعال کرنے کی درخواست

  1. […] پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں لانگ مارچ 6 […]

  2. where to buy avapro 150mg avapro 150mg for sale avapro 150mg medication

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

فروری 2022
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
28