شاہ محمد خان کی نااہلی کا فیصلہ معطل

Spread the love

اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کر دیا

Spread the love

اسلام آباد ہائی کورٹ نے صوبائی وزیرٹرانسپورٹ شاہ محمد خان کی نااہلی کا فیصلہ معطل کر دیا۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے شاہ محمد خان کی جانب سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے فیصلے کے خلاف دائر اپیل پرسماعت کی۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ۔ بعد ازاں کیس کی مزید سماعت 11 فروری تک ملتوی کر دی گئی۔

قبل ازیں جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں سپریم کورٹ  کے 3 رکنی بینچ نے تحریک انصاف کے صوبائی وزیر شاہ محمد خان کی  نااہلی سے متعلق الیکشن کمیشن کے  فیصلے کے خلاف دائر اپیل پر واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی تھی۔

جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے کیس کی سماعت کے دوران وکیل درخواست گزار کو مخاطب کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ نا اہلی کے خلاف اپیل نا قابل سماعت ہے ۔ بہتر ہے اپیل واپس لے کر متعلقہ فورم سے رجوع کریں،درخواست گزار کے وکیل نے موقف اپنایا کہ اپیل واپس لے لیتے ہیں، متعلقہ فورم سے رجوع کریں گے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نےخیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کے دوران  بنوں کے پولنگ اسٹیشن پر حملے کے جرم میں صوبائی وزیر شاہ محمد خان کو 5 سال کے لئے نا اہل قرار دیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔