بلدیاتی انتخابات پر سپریم کورٹ کا نیا حکم

Spread the love

جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس عائشہ ملک پر مشتمل دو رکنی بینچ نے خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ موخر کرنے کے  پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف الیکشن کمیشن کی اپیل  پر سماعت کی۔

الیکشن کمیشن کے وکیل افنان کریم کنڈی  نے موقف اپنایا کہ پشاور ہائیکورٹ ایبٹ آباد بینچ نے الیکشن کمیشن کو سنے بغیر کے پی کے میں  بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کا شیڈول موخر کر دیا، الیکشن کمیشن کو یکم فروری کی سماعت کا نوٹس دو فروری کو موصول ہوا،الیکشن کمیشن کو ںوٹس ملنے تک ہائیکورٹ بلدیاتی انتخابات موخر کر چکا تھا، ہائی کورٹ نے پانچ اضلاع کا شیڈول موخر کرنے کی درخواست پر 18 اضلاع کا الیکشن موخر کر دیا۔

وکیل شکایت کنندہ نے موقف اپنایا کہ موسمی حالات کے پیش نظر 27 مارچ کو انتخابات نہیں ہو سکتے۔

جسٹس عائشہ ملک نے ریمارکس دیے کہ ہائیکورٹ کو فیصلے سے پہلے الیکشن کمیشن کا موقف سننا چاہیے تھا،اس بات کی تصدیق نہیں ہوئی کہ کے پی کے میں موسمی حالات الیکشن میں رکاوٹ ڈال سکتے ہیں۔

جسٹس اعجازالاحسن نے اس موقع پر ریمارکس دیے کہ محکمہ موسمیات کی رپورٹ کو الیکشن کمیشن نے دیکھنا تھا، عدالت نے نہیں، ہائیکورٹ کو فیصلہ دینے کی اتنی جلدی کیا تھی، عدالت عظمی نے  خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ موخر کرنے سے متعلق  پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کر تے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کر کے معاملہ پر سماعت 14 فروری تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ پشاور ہائیکورٹ ایبٹ آباد بینچ نے کے پی کے بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ موخر کر نے کا حکم دیا تھا ، الیکشن کمیشن نے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف  سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر رکھی ہے۔

8,838 thoughts on “بلدیاتی انتخابات پر سپریم کورٹ کا نیا حکم

  1. […] سندھ بلدیاتی اختیارات کیس میں سپریم کورٹ نےایم کیوایم پاکستان کی درخواست خارج کردی، سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس  گلزار احمد نے فیصلہ پڑھ کر سنایا۔ […]

  2. […] سپریم کورٹ سے پنجاب حکومت کو بڑا ریلیف مل گیا،عدالت عظمیٰ نے راوی اربن ڈویلپمنٹ منصوبہ کالعدم قرار دینے کا فیصلہ معطل کر دیا، پنجاب حکومت کو راوی اربن منصوبہ پر کام جاری رکھنے کی اجازت دے دی گئی۔ […]

  3. valacyclovir
    buy valtrex online without prescription

  4. valtrex dosage
    how much is valtrex without insurance

  5. canadian online pharmacy
    online pharmacy tech programs with financial aid

  6. purchase finasteride
    purchase propecia online no prescription

  7. propecia cheap
    buy propecia online without prescription