رائل سعودی لینڈ فورسز کا دستہ ملتان گیریژن پہنچ گیا ۔ رائل سعودی لینڈ فورسز کا دستہ پاک فوج دو ماہ تربیت حاصل کرے گا ۔
دو ماہ کی تربیتی کورس کی افتتاحی تقریب کا انعقاد ملتان گیریژن میں کیا گیا ۔ تقریب میں جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل ظفر اقبال مروت مہمان خصوصی تھے
پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج اور رائل سعودی لینڈ فورسز کی مشترکہ تربیت کا مقصد ایک جامع تربیتی پروگرام کے ذریعے ایک دوسرے سے استفادہ حاصل کرنا ہے۔ مشترکہ مشقوں سے دونوں برادر ممالک کے مابین فوجی تعاون بھی بڑھے گا