عمر امین گنڈا پور کی نااہلی کا فیصلہ معطل

Spread the love

اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی وزیربرائے امور کشمیرعلی امین گنڈا پور کے بھائی عمر امین گنڈا پور کی نااہلی کا حکم معطل کردیا ، چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہر من اللہ نے عمر امین گنڈاپور کی درخواست پر حکم جاری کر دیا ، عدالتی فیصلے کے مطابق علی امین گنڈا پور کی حد تک الیکشن کمیشن کا آرڈر آن فیلڈ رہے گا۔

وفاقی وزیربرائے امور کشمیرعلی امین گنڈا پور کے بھائی عمر امین گنڈا پور کا نااہلی کے خلاف ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا،عمرامین گنڈا پور نے درخواست میں چیف الیکشن کمشنر ، ریجنل الیکشن کمشن اور کامران مرتضیٰ کو فریق بنایا ے۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ الیکشن کمیشن شفافیت کے تقاضے پورے کرنے میں ناکام رہا ، قانون کے مطابق شک کا فائدہ امیدوار کو ملنا چاہیے تھا، سمری انکوائری کے بغیر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مرتکب نہیں قرار دیا جا سکتا۔

درخواست گزار عمر امین گنڈا پور نے استدعا کی کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے ۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر گزشتہ روز ڈی آئی خان سٹی میئرکی نشست پر پی ٹی آئی امیدوار عمر امین گنڈا پور کو نااہل قرار نااہل قرار دیا تھا۔