مڈغاسکر میں سمندری طوفان،ہلاکتیں 20 ہو گئیں

Spread the love

مڈغاسکر میں دو ہفتے پہلے سمندری طوفان اینا سے 55 افراد ہلاک اور ایک لاکھ 31 ہزار سے زائد بےگھر ہوئے تھے

Spread the love

افریقی ملک مڈغاسکر میں ایک اور سمندری طوفان سے تباہ کاریاں جاری ہیں۔

بٹسرائی نامی سمندری طوفان اتوار کی رات کومڈغاسکر کے مشرقی ساحل سے ٹکرایا۔

جس سے جنوب مشرقی ساحلی علاقے بری طرح متاثر ہوئے ہیں، متعدد دیہات زیر آب آگئے، سڑکیں اور شاہراہیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق 165 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں، ہوا کی شدت سے درخت جڑ سے اُکھڑ گئے جب کہ کئی گھر منہدم اور متعدد گھروں کی چھتیں اڑ گئیں،خوفناک طوفان کے باعث 55 ہزار کے قریب افراد نقل مکانی پر مجبور ہوئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ، ریسکیو ٹیمز نے متعدد افرا دکو محفوظ مقام پر پہنچایا۔
رپورٹس کے مطابق مختلف حادثات میں20 افراد زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے، جبکہ ہزاروں گھروں کی بجلی منقطع ہوگئی۔
رپورٹس کے مطابق سمندری طوفان سے نوزی واریکا نامی قصبہ سب سے زیادہ متاثر ہوا اور یہ قصبہ اطراف کے علاقوں سے رابطہ کٹ کر رہ گیا ہے۔ ریاستی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق طوفان نے اپنے راستے میں موجود ہر شے کو تہس نہس کردیا۔
سمندری طوفان نے مڈغاسکر میں تباہی مچانے کے بعد براعظم افریقہ کے مشرق میں واقع ممالک موزمبیق اور ملاوی کا رخ کرلیا ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق موزمبیق اور ملاوی کو اس طوفان سے کوئی خطرہ نہیں۔
نیشنل آفس فار رسک اینڈ ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل ایلک اینڈریانکاجانےتصدیق کی کہ مانا نجرےمیں بہت سی انتظامی عمارتیں تبا ہو چکی ہیں، 20 سڑکیں اور 17 پل کاٹ تباہ ہو گئے ہیں، غیرملکی خبر ایجنسی سے گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ حکومت سب سے پہلے انتظامی عمارتوں کی مرمت اور بحالی کیسے کی جائے، صحت کے مراکز اور ہسپتالوں کو ترجیح دی جائے۔
مڈغاسکر کے صدر نے مانانجرے قصبے کا دورہ کیا اور امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا، انہوں نے طوفان سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں تیزی لانے کی ہدایت کی۔
اقوام متحدہ کے ذیلی ادارےیونیسف کے نمائندے نے بتایا کہ مڈغاسکر مسلسل انسانی بحران کا شکار ہے،سمندری طوفان نے جزیرے کے شمال اور جنوب کو ملانے والی مرکزی سڑک کو جزوی طور پر تباہ کر دیا، جس سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان کی ترسیل میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔
مڈغاسکر میں دو ہفتے پہلے سمندری طوفان اینا سے 55 افراد ہلاک اور ایک لاکھ 31 ہزار سے زائد بےگھر ہوئے تھے۔

15 thoughts on “مڈغاسکر میں سمندری طوفان،ہلاکتیں 20 ہو گئیں

  1. … [Trackback]

    […] Information on that Topic: daisurdu.com/2022/02/08/مڈغاسکر-میں-سمندری-طوفان،ہلاکتوں-کی-ت/ […]

  2. … [Trackback]

    […] Here you can find 78928 more Information to that Topic: daisurdu.com/2022/02/08/مڈغاسکر-میں-سمندری-طوفان،ہلاکتوں-کی-ت/ […]

  3. Sweet internet site , super style and design , really clean and utilise friendly .

  4. … [Trackback]

    […] Find More on that Topic: daisurdu.com/2022/02/08/مڈغاسکر-میں-سمندری-طوفان،ہلاکتوں-کی-ت/ […]

  5. … [Trackback]

    […] Info on that Topic: daisurdu.com/2022/02/08/مڈغاسکر-میں-سمندری-طوفان،ہلاکتوں-کی-ت/ […]

  6. … [Trackback]

    […] There you will find 85923 additional Info on that Topic: daisurdu.com/2022/02/08/مڈغاسکر-میں-سمندری-طوفان،ہلاکتوں-کی-ت/ […]

  7. … [Trackback]

    […] There you will find 91902 additional Info to that Topic: daisurdu.com/2022/02/08/مڈغاسکر-میں-سمندری-طوفان،ہلاکتوں-کی-ت/ […]

  8. Lorsque vous prenez des photos avec un téléphone mobile ou une tablette, vous devez activer la fonction de service de positionnement GPS de l’appareil, sinon le téléphone mobile ne peut pas être positionné.

  9. … [Trackback]

    […] Read More here on that Topic: daisurdu.com/2022/02/08/مڈغاسکر-میں-سمندری-طوفان،ہلاکتوں-کی-ت/ […]

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے