حکمرانوں سے نجات ضروری،شاہدخاقان عباسی

Spread the love

سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی ایل این جی ریفرنس میں احتساب عدالت پیش ہوئے ، اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے ریفرنس کی سماعت کی ۔ نیب گواہ سید عاصم ترمذی کے بیان پر شریک ملزمان کے وکلا کی جرح کی۔

احتساب عدالت پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نمبر پورے ہونے پر تحریک عدم اعتماد لائیں گے ۔ عدم اعتماد کی تحریک کے لیے تشہیر نہیں کی جاتی ۔ حکمرانوں نے عوام کو مہنگائی کے سیلاب تلے تباہ کر دیا، حکمرانوں سے نجات ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے خود پی ڈی ایم چھوڑی ۔ اب انہیں خود پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا اعتماد بحال کرنا ہوگا ۔

شاہدخاقان عباسی نے کہا کہ نام نہاد احتساب کے نظام کا آج چوتھا سال ہے ، نیب سیاست دانوں کو بدنام کیوں کرتا ہے، عدالتوں میں کیمرے لگا کر عوام کو دکھائیں کون سی کرپشن ہوئی، ن لیگ کی حکومت کے منصوبوں میں کرپشن ثابت نہیں ہو سکی، انصاف کے نظام کی حقیقت عوام کے سامنے رکھیں گے۔

سابق وزیراعظم نے سوال کیا کہ نیب سیاست دانوں کو بدنام کیوں کرتا ہے؟ آج پانچواں ماہ ہے چیئرمین نیب روزانہ کی اجرت پر کام کر رہے ہیں، نیب کا کام ہاؤسنگ سوسائٹیز کو چلانا ہے تو اسی پر لگا دیں،اداروں کے افسران قانون کے دائر میں رہیں۔

شاہدخاقان عباسی نے کہا کہ موجودہ حکومت کی تاریخ کرپشن کیسسز سے بھری ہوئی ہے ، جو لوگ اربوں روپے کھا گئے کیا ان سے کل سوال ہوگا، یہی رفتار رہی تو حکومت کرپشن میں دنیا کی نمبرون حکومت ہو گی، کون سا محکمہ ہے جس میں کرپشن اور سکینڈل نہیں،ان کی پیشیاں بھگتنے کی باری آئے گی۔

6 thoughts on “حکمرانوں سے نجات ضروری،شاہدخاقان عباسی

  1. … [Trackback]

    […] Info on that Topic: daisurdu.com/2022/02/08/شاہدخاقان-عباسی-کا-نمبر-پورے-ہونے-پر-تح/ […]

  2. … [Trackback]

    […] There you will find 54825 more Info to that Topic: daisurdu.com/2022/02/08/شاہدخاقان-عباسی-کا-نمبر-پورے-ہونے-پر-تح/ […]

  3. … [Trackback]

    […] Find More here to that Topic: daisurdu.com/2022/02/08/شاہدخاقان-عباسی-کا-نمبر-پورے-ہونے-پر-تح/ […]

  4. … [Trackback]

    […] Read More here on that Topic: daisurdu.com/2022/02/08/شاہدخاقان-عباسی-کا-نمبر-پورے-ہونے-پر-تح/ […]

  5. O e – Mail não é seguro e pode haver links fracos no processo de envio, transmissão e recebimento de e – Mails.Se as brechas forem exploradas, a conta pode ser facilmente quebrada.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے