گورنر سندھ کی وزیر اعلٰی عثمان بزدار سے ملاقات

Spread the love

اپوزیشن پرعوام عدم اعتماد کا اظہار کر چکے،  یہ عدم اعتماد کیا لائیں گے ، افراتفری پھیلانے کی کوشش کرنے والے عناصر دشمن کے ایجنڈے پر چل رہے ہیں، مایوسی کا شکار اپوزیشن عوام

Spread the love

گورنر سندھ عمران اسماعیل وزیراعلیٰ آفس لاہور پہنچے اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات کی ، دونوں رہنماؤں میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی صورتحال اور بین الصوبائی ہم آہنگی کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا,وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار اور گورنر سندھ عمران اسماعیل کی

کی منفی سیاست کی مذمت کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ استعفوں سے راہ فرار اختیار کرنے والی اپوزیشن کا عدم اعتماد کا شوشہ بھی ناکام رہے گا، بعض جماعتیں پہلے ہی اپوزیشن اتحاد کے خلاف عدم اعتماد کرکے راستے جدا کر چکی ہیں،بکھری ہوئی پی ڈی ایم پہلے اپنے گھر کو دیکھے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ملک آگے بڑھ رہا ہے، اپوزیشن ملک کو ریورس گئیر لگانا چاہتی ہے ، حکومت مضبوط ہے اور اپوزیشن کمزورہے، ساری اپوزیشن اول تو ایک ہو نہیں سکتی، اگر اکٹھی ہو بھی جائے تو بھی وزیر اعظم عمران خان کے سامنے ان کی کوئی حیثیت نہیں ، اپوزیشن جماعتوں کو اپنے طرز عمل پر نظرثانی کی ضرورت ہے۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اس موقع پر گفتگو میں کہا کہ اپوزیشن کی آنیاں، جانیاں اسی طرح چلیں گی ، اپوزیشن پرعوام عدم اعتماد کا اظہار کر چکے،  یہ عدم اعتماد کیا لائیں گے ، افراتفری پھیلانے کی کوشش کرنے والے عناصر دشمن کے ایجنڈے پر چل رہے ہیں، مایوسی کا شکار اپوزیشن عوام کو گمراہ نہیں کرسکتی۔

2 thoughts on “گورنر سندھ کی وزیر اعلٰی عثمان بزدار سے ملاقات

  1. … [Trackback]

    […] Information on that Topic: daisurdu.com/2022/02/08/گورنر-سندھ-عمران-اسماعیل-کی-وزیر-اعلٰی/ […]

  2. … [Trackback]

    […] Find More Info here on that Topic: daisurdu.com/2022/02/08/گورنر-سندھ-عمران-اسماعیل-کی-وزیر-اعلٰی/ […]

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے