کرکٹ آسٹریلیا کا دورہ پاکستان کےلئے اسکواڈ کا اعلان

Spread the love

چوبیس برسوں کے بعد پاکستان کا دورہ کرنے والی آسٹریلیا کی فل اسٹرنتھ 18 رکنی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔

ٹیم کی قیادت پیٹ کمنز کریں گے۔

اسٹیو اسمتھ نائب کپتان ہوں گے۔ آشٹن آگر، مارکس ہیرس ، اسکاٹ بولینڈ، ایلکس کرے، کیمرون گرین، اسکواڈ کا حصہ ہیں ،جوش ہیزل ووڈ، تیروس ہیڈ، جوش انگلس، عثمان خواجہ، نیتھن لین ، مچل اسٹارک، مچل مارش، اسٹیوسمتھ،ڈیوڈوارنر بھی ٹیم میں شامل ہیں۔

پاکستان کے دورے کے دوران آسٹریلیا کی ٹیم 3 ٹیسٹ، 3 ایک روزہ اور ایک ٹی 20 میچ کھیلے گی، آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان پہلا ٹیسٹ 4 سے 8 مارچ کو راولپنڈی، 12 سے 18 مارچ کو کراچی اور 21 سے 25 مارچ کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔

تینوں ایک روزہ میچ 29 مارچ، 31 مارچ اور 2 اپریل کو راولپنڈی سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے جبکہ واحد ٹی 20 میچ 5 اپریل کو راولپنڈی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ 

وائٹ بال کرکٹ سیریز میں شامل3 ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے ٹیم کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

One thought on “کرکٹ آسٹریلیا کا دورہ پاکستان کےلئے اسکواڈ کا اعلان

  1. […] پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے خلاف 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے 16 کھلاڑیوں اور 5 ریزرو کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے، قومی اسکواڈ میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ […]

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

فروری 2022
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
28