مصطفیٰ کمال کی للکار، اختیارات دو

Spread the love

اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی سے ترقی ممکن ہے، آنے والے دنوں میں اختیارات نچلی سطح پر نظرآئیں گے

Spread the love

پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ اختیارات ایک وزیراعظم اور 4 وزرائے اعلیٰ کے پاس رُک گئے ہیں، 18ویں ترمیم کے ذریعے صوبوں کو خودمختاری ملی ہے، عوام اپنی پارٹی سے چیزوں کی بجائے اختیارات مانگیں، آئین ہمیں اختیارات مانگنے کی اجازت دیتا ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ اختیارات نہیں دیں گے تو صوبائی خودمختاری بھی چھن جائے گی،انہوں نے عوام اور پارٹی کارکنوں کو بھی مشورہ دیا کہ وہ اپنی پارٹی سے چیزوں کے بجائے اختیارات مانگیں۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ اختیارات وزیراعلیٰ ہاؤس سے نکال کر گلیوں تک پہنچانا ہے،

امید ظاہر کی کہ 11سے 18فروری تک سندھ اسمبلی کا اجلاس بلایا جائے گا،ہمارے ساتھ کیے گئے مطالبات پر غور کیا جائے گا، اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی سے ترقی ممکن ہے، آنے والے دنوں میں اختیارات نچلی سطح پر نظرآئیں گے،

ایک سوال کے جواب میں مصطفیٰ کمال نے کہا کہ اگر ہماری بات نہ سنی گئی تو یہ سڑکیں بھی موجود ہیں اور اپنے حقوق کے لئے احتجاج کریں گے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے