پاک بھارت کرکٹ میچ دیکھنے کے شائقین کا کھڑکی توڑ رش، ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 میں پاک بھارت میچ کی ایک لاکھ سے زائد ٹکٹیں محض 5 گھنٹے میں فروخت ہو گئیں۔
پاک بھارت ٹاکرا 23 اکتوبر کو میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں ہو گا۔
آئی سی سی کی جانب سے ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کے لیے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت شروع ہوئی تو چند گھنٹوں میں پاک بھارت ٹی20 میچ کی تمام ٹکٹیں فروخت ہو گئیں۔ رپورٹس کے مطابق ایک لاکھ سے زائد کرکٹ شائقین روایتی حریفوں کے درمیان ٹاکرا دیکھیں گے۔
پاک بھارت ٹیمیں ٹی 20 ورلڈ 2022 میں 23 اکتوبر کو مدمقابل آئیں گی،میچ 23 اکتوبر کو پاکستانی وقت کے مطابق دن ایک بجے شروع ہو گا، دونوں ٹیمیں ایک ہی گروپ میں ہیں، میگاایونٹ کا فائنل 13 نومبر کو ہو گا۔