پاکستان سپر لیگ کے حوالے سے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا بڑا فیصلہ

Spread the love

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ و وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت اسلام آباد میں اہم اجلاس ہوا،جس میں پی ایس ایل کے لاہور میچز میں 50 فیصد شائقین کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

این سی او سی کے مطابق 15 فروری تک مکمل ویکسی نیشن شدہ افراد کو ہی اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہوگی،16فروری کے بعداسٹیڈیم میں 100 فیصد شائقین کی اجازت ہوگی،شائقین کرکٹ کی سٹیڈیم میں داخلے کے لیے ویکسی نیشن لازمی قرار دیا گیا ہے

این سی او سی کے مطابق 12 سال سے کم عمر کے بغیر ویکسین لگوائے بچوں کو بھی سٹیڈیم آنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ سیزن سیون کے دوسرے اور آخری مرحلے کا آغاز قذافی اسٹیڈیم میں 10 فروری سے ہوگا

اسلام آباد یونائیٹڈ ، پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کی ٹیم کل لاہور پہنچیں گی جبکہ لاہور قلندرز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز 8 فروری کو لاہور پہنچیں گی۔

ٹیمیں ہائی پرفارمنس سینٹر اور ایل سی سی اے گراؤنڈ میں ٹریننگ کریں گی، پاکستان سپر لیگ کا دوسرا مرحلہ 10 فروری سے لاہور میں شروع ہو گا۔