سندھ ہائی کورٹ کا گارڈن ویسٹ میں الجنت رائل ریزیڈنسی کا غیرقانونی حصہ مسمار کرنے کا حکم

Spread the love

سندھ ہائی کورٹ میں النجت رائل ریزیڈنسی میں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی، درخواست گزار وکیل نے مؤقف اپنایا کہ گارڈن ویسٹ لسبیلہ پر گراؤنڈ پلس 6 منزل عمارت کی اجازت لی گئی، پلاٹ پر6 کے بجائے 9منزلہ الجنت رائل ریزیڈنسی تعمیر کی جا رہی ہے، ایس بی سی اے کو کئی خطوط لکھ چکے ہیں،کارروائی نہیں کی گئی۔

سندھ ہائی کورٹ نے کراچی کے گارڈن ویسٹ میں الجنت رائل ریزیڈنسی کا غیرقانونی حصہ مسمار کرنے کا حکم دے دیا ہے، ایس بی سی اے و دیگر اداروں کو مزید تعمیرات سے روک دیاگیا ہے۔

سندھ ہائی کورٹ نے 9منزلہ عمارت کا غیرقانونی حصہ مسمار کر کے 45 روز میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے،عدالتی فیصلے کے مطابق النجت رائل ریزیڈنسی میں کسی کو سب لیز نہ دی جائے، عدالت نے عمارت میں بجلی ،پانی اور گیس کنگکشنز فراہم کرنے سے روک دیا، عدالت نے بلڈرز اور ملوث افسران کے خلاف بھی کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔

جسٹس حسن اظہررضوی نے حکم دیا کہ غیرقانونی تعمرات روکنے کا حکم دے رہےہیں،عدالتی حکم نامہ بلیک میلنگ کے لئے استعمال کیا تو کارروائی کی جائے گی۔

3 thoughts on “سندھ ہائی کورٹ کا گارڈن ویسٹ میں الجنت رائل ریزیڈنسی کا غیرقانونی حصہ مسمار کرنے کا حکم

  1. Obtener acceso a información secreta puede darle una ventaja comercial sobre sus competidores y, gracias a los avances tecnológicos, espiar ahora es más fácil que nunca.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے