چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کی دادی علالت کے باعث انتقال کرگئیں،وزیراعظم کا اظہارافسوس

Spread the love

چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کی دادی علالت کے باعث انتقال کرگئی ہیں، صادق سنجرانی کی دادی نجی اسپتال میں زیر علاج تھیں ، نمازجنازہ اور تدفین آبائی شہر دالبندین میں کی جائے گی۔

وزیراعظم عمران خان، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی سمیت دیگر سینیٹرز نے صادق سنجرانی سے اُن کی دادی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے،وزیراعظم عمران خان نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی دادی کے انتقال پر گہرے دکھ کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت کرے اور درجات بلند فرمائے، وزیراعظم عمران خان نے اہل خانہ سے تعزیت اورصبر جمیل کی دعا کی ہے۔

سابق وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈریوسف رضا گیلانی نے تعزیتی پیغام میں کہا کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی دادی کے انتقال کی خبر سن کر دلی صدمہ پہنچا، چیئرمین سینیٹ کے ساتھ ان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فوادچوہدری نے چئیرمن سینٹ صادق سنجرانی کی دادی کے انتقال پر اظہار افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں، اللہ تعالی مرحومہ کے درجات بلند اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے