پاک بھارت کرکٹ میچ کے تمام ٹکٹ 5گھنٹے میں فروخت

Spread the love

پاک بھارت کرکٹ میچ دیکھنے کے شائقین کا کھڑکی توڑ رش، ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 میں پاک بھارت میچ کی ایک لاکھ سے زائد ٹکٹیں محض 5 گھنٹے میں فروخت ہو گئیں۔

پاک بھارت ٹاکرا 23 اکتوبر کو میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں ہو گا۔

آئی سی سی کی جانب سے ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کے لیے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت شروع ہوئی تو چند گھنٹوں میں پاک بھارت ٹی20 میچ کی تمام ٹکٹیں فروخت ہو گئیں۔  رپورٹس کے مطابق ایک لاکھ سے زائد کرکٹ شائقین روایتی حریفوں کے درمیان ٹاکرا دیکھیں گے۔

پاک بھارت ٹیمیں ٹی 20 ورلڈ 2022 میں 23 اکتوبر کو مدمقابل آئیں گی،میچ 23 اکتوبر کو پاکستانی وقت کے مطابق دن ایک بجے شروع ہو گا، دونوں ٹیمیں ایک ہی گروپ میں ہیں، میگاایونٹ کا فائنل 13 نومبر کو ہو گا۔

2 thoughts on “پاک بھارت کرکٹ میچ کے تمام ٹکٹ 5گھنٹے میں فروخت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے